میکسیکو سٹی: ۸۲مارچ (یو این آئی/شِنہوا) وسطی میکسیکو میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔ملک کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ریاست میکوآکن کے شہر لاس تیناجاس میں ایک تہوار کے لیے جمع ہونے والے لوگوں پر اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 10.30 بجے کے قریب حملہ کیا گیا۔ اس کی اطلاع پراسیکیوشن آفس کو دی گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین اور ایکسپرٹ سروسز یونٹ کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے ۔ وہاں انہیں 19 افراد کی لاشیں ملیں جن میں سے 16 مرد اور تین خواتین تھیں۔ تمام لاشوں پر گولیوں کے نشانات تھے ۔اس حملے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔بیان کے مطابق فائرنگ کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔