بیجنگ ۸۲ مارچ (یو این آئی/ اسپوٹنک) چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر پیر کو لاک ڈا¶ن کا دوسرا مرحلہ نافذ کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ ماضی میں شنگھائی میں مقامی انفیکشن کے 50 معاملوں اور بیرون ملک سے آنے والے افراد سے متعلق 10 معاملے درج کیے گئے تھے ۔چین میں کووڈ-19 کے حوالے سے لاک ڈا¶ن کا پہلا مرحلہ مقامی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے سے یکم اپریل تک دریائے ہوانگپو کے مشرق اور مغرب کے علاقوں بشمول پونگ ڈونگ، فینگشیانگ، جنشان اور چونگمنگ اضلاع میں نافذ رہے گا۔دوسرے مرحلے میں یہ دریائے ہوانگپو کے مغربی علاقے بشمول شوہوئی، ہوانگپو اور جیاڈنگ اضلاع میں یکم اپریل کی صبح 3 بجے سے 5 اپریل کی صبح 3 بجے تک موثر رہے گا۔ اس دوران نجی اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ اس کے علاوہ دریائے ہوانگپو پر پل بھی لاک ڈا¶ن کے دوران بند رہے گا۔واضح رہے کہ شنگھائی میں حالیہ ہفتوں میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے حکام کو 21 مارچ سے یکم مئی تک چین آنے والی کچھ بین الاقوامی مسافر پروازوں کے حوالے سے ہدایات جاری کرنی پڑی ہیں۔