کیف: ۸ مارچ (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی کہیں چھپتے ہیں بلکہ ابھی بھی دارالحکومت واقع اپنے دفتر میں مقیم ہیں ’میں یہاں رہتا ہوں‘ مسٹر زیلنسکی نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا۔ میں کیف میں رہتا ہوں۔ بینکوا اسٹریٹ پر۔ میں چھپا نہیں رہا ہوں اور میں کسی سے نہیں ڈرتا مسٹر زیلینسکی کو 24 فروری کو یوکرین-روس تنازع کے آغاز کے بعد پہلی بار کیف واقع اپنے دفتر میں دیکھا گیا۔سی این این نے رپورٹ کیا کہ روسی جارحیت شروع ہونے کے فوراً بعد ان کی حکومت کے ارکان کے ساتھ ایک مختصر بیرونی موجودگی کے علاوہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ اپنے بنکر کے باہر دیکھا گیا ہے۔