Daily Aftab
23 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(زرعی شعبے کو بھر پور ترقی دینے کی ضرورت)

by Online Desk
08 مارچ 2022
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے گذشتہ دنوں جموں میں سکاسٹ میں کسان میلے کا افتتاح کرتے ہوے کہا کہ زرعی شعبے کو ترقی دینے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھاے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم روایتی علم ،جدید سائینس اور ٹیکنالوجی سے پیداواری صلاحیت بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مارکیٹنگ کی بہتر سہولیات فراہم کررہے ہیں اور بجلی آبپاشی ،سستے قرضہ جات اور دیہی بنیادی ڈھانچہ جیسے کئی دیگر مسایل کو حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ایل جی نے کہا کہ نامیاتی پیداوار کی صلاحیت کو بروے کار لانے کے لئے ہر برس 500کاروباری کسانوں کو ہینڈ ہولڈنگ اور علم پر مبنی انٹرونشن فراہم کی جاے گی۔حکومت کی طرف سے اس قسم کے میلوں کا انعقاد اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں اور خاص طور پرکسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہواور لوگوں کو بھی اس شعبے سے مستفید ہونے کا موقعہ مل سکے ۔اس میلے کے دوران اعلان کیا گیا کہ جموں کشمیر میں حکومت کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک براہ راست رسائی فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔موجودہ حالات میں جبکہ آبادی بڑھ رہی ہے خود غرض عناصر کی طرف سے زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جس زرعی اراضی پر قبضہ کیاجاتا ہے اسے غیر زرعی مقاصد کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔اس سے زرعی پیداوار کافی حد تک گھٹ گئی ہے ۔زرعی پیداوار میں اسی صورت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب اراضی دستیاب ہوگی ۔کل تک جہاں ہر ے بھرے کھیت نظر آرہے تھے آج وہاں بڑی بڑی عمارتیں اور کارخانے نظر آتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے از خود اس طرح اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے ۔لیکن اب موجودہ حکومت جس کی سربراہی لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کررہے ہیں نے زرعی شعبے کو بڑھاوا دینے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے زرعی سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں آنے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے ۔آج کے دور میں زرعی انقلاب لانے کے لئے جہاں جدید ٹیکنالوجی کو بروے کار لانے کی ضرورت ہے وہیں دوسری طرف کسانوں کو آسان قسطوں پر قرضہ جات فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔اس کے ساتھ ہی اعلی بیجوں کی کوالٹی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جانی چاہئے ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کو تمام کسانوں تک پہنچانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں اور کشمیری کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مائیکرو فائینانسنگ اداروں کے امکانات بھی تلاش کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگلے برسوں میں ساڑھے پانچ ہزار ہیکٹئر اراضی کو ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔گذشتہ برس 320ہیکٹئیر میں سیب اور 2400ہیکٹئر اراضی میں سب ٹراپیکل پھل لگانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔کسان میلے کے دوران ایل جی نے انتظامیہ کے افسروں پر زور دیا کہ وہ کاشت کار برادری کو تمام سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے کام جاری رکھیں تاکہ زمینداروں کو کسی بھی صورت میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور نہ ہی انہیں دفتروں کے چکر کاٹنا پڑیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کو ترقی دینے کے لئے وعدہ بند ہے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(خونی نالہ سانحہ ،شفاف تحقیقات کی جاے )

(ممبران پارلیمنٹ کا دورہ جموں کشمیر اہمیت کا حامل )

(شہر میں عوامی درباروں کا انعقاد ایک اچھی پہل)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(خونی نالہ سانحہ ،شفاف تحقیقات کی جاے )

23 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ممبران پارلیمنٹ کا دورہ جموں کشمیر اہمیت کا حامل )

20 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(شہر میں عوامی درباروں کا انعقاد ایک اچھی پہل)

19 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(معاشرے میں بُرائیاں پھیلانے والوں کو انتباہ)

18 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں کروز سیاحت کیلئے کافی گنجایش)

17 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

15 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرینگر جموں ریلوے پروجیکٹ ہنوز تشنہ تکمیل

13 مئی 2022
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
ادارتی

(حالیہ ٹریفک حادثات ،محکمہ بری الذمہ نہیں)

12 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے بیداری پیدا ہونے لگی

11 مئی 2022
Next Post
موجودہ دور میں خواتین اپنے لئے جگہ بنارہی ہیں

موجودہ دور میں خواتین اپنے لئے جگہ بنارہی ہیں

اہم خبریں

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی

شادی پورہ بانڈی پورہ میںایک روز کا دولہا حادثے میں از جان

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(زرعی شعبے کو بھر پور ترقی دینے کی ضرورت)

08 مارچ 2022
پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے
تازہ ترین خبریں

پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے

18 مئی 2022
بجبہاڑہ میں غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

20 مئی 2022
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ،78.43فیصد ی امیدوار کامیاب
تازہ ترین خبریں

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ،78.43فیصد ی امیدوار کامیاب

16 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔