صدر یون سکیو ل نے قومی سوگ کا اعلان کردیا
سیول:۰۳ اکتوبر (ایجنسیز) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیﺅل میں ہالووین فیسٹیول کے دوران بھگڈر مچنے سے 151 افراد کی ہلاکت کے بعد صدر یون سک یﺅل نے قومی سوگ کا اعلان کردیا۔ یون سک یﺅل نے متاثرہ شہریوں جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا یہ واقعی افسوسناک ہے، کل رات سیﺅل میں پیش آنا والا سانحہ ایسی تباہی ہے جو نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے حکام نے کہا کہ ہالووین ایونٹ کے دوران ہفتہ کی رات شہرت یافتہ ضلع ایٹاﺅن میں جشن منانے والا بہت بڑا ہجوم ایک گلی میں داخل ہوا، ایمرجنسی حکام نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ فائر اسٹیشن کے سربراہ چوئی سَنگ بیﺅم کے مطابق 151 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 19 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جائے حادثہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 82 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 19 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک کی جانب سے کوویڈ 19 سے متعلق عائد پابندیوں اور سماجی فاصلے کے خاتمے کے بعد 3 برس بعد سیﺅل میں یہ پہلا ہالووین ایونٹ تھا، ایوںٹ میں شرکت کرنے والے زیادہ تر لوگ ماسک اور ہالووین کی مناسبت سے ملبوسات پہنے ہوئے تھے۔ چوئی سَنگ بیﺅم نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر لوگ ایک نائٹ کلب کے قریب تھے، انہوں نے کہا کہ متاثرین میں سے اکثر خواتین تھیں جن کی عمریں 20 سال کے قریب تھیں جب کہ ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں شہریوں کا تعلق چین، ایران، ازبکستان اور ناروے سے تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق شام ڈھلتے ہی ہجوم بے قابو اور مشتعل ہوگیا، رات 10 بج کر 20 پر افراتفری پھیلی ار بھگڈر مچ گئی، عینی شاہد نے بتایا کہ واقعے سے قبل گلی میں افرا تفری کے واضح آثار تھے، وہاں معمول سے 10 گنا زیادہ مجمع موجود تھا۔














