حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے114نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے80کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 34کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,22,885تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے اَندر 01کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق جموں صوبہ سے ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,22,885معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,297سرگرم معاملات ہیں۔اَب تک3,17,195اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,393تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,239کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,154کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
اِس دوران آج مزید114فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے41افراداور کشمیر صوبے کے73اَفرادشامل ہیں۔لیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 12,36,4,041ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 11 اگست 2021ئکی شام تک12,04,1,156نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔













