لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں جاری یوم آزادی سپورٹس وِیک جشن 2021ءکے سلسلے میں گندن سپورٹس کمپلیکس راج باغ میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔اِس موقعہ پر جوڑو، تھانگ ٹا، ووچو کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں کا مظاہرہ کیا ۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے کمپلیکس میں مختلف ٹیموں کے مابین کھیلے گئے فٹسل اور فٹ بال کے میچ بھی دیکھے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 6 اگست کو سری نگر کے ٹی آر سی مصنوعی ٹرف فٹ بال سٹیڈیم میں یوم آزادی سپورٹس ویک جشن 2021ءکا اعلان کیا تھا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے کہ اکہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ علاقے کے نوجوان مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نوجوان کھلاڑی قومی سطح پر جموں وکشمیر کی نمائندگی کریں گے اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھی اَپنے ملک کی نمائندگی کریںگے۔فٹ بال ایونٹوں کے انعقاد کے لئے جے اینڈ کے سپورٹس کونسل اور جے اینڈ کے فٹ بال ایسو سی ایشن کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد میں کھیلوں میں حصہ لینا جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے روشن اور بہتر مستقبل کی دلیل ہے ۔مشیر موصوف نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کر کے دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا مشاہدہ کیا جن میں والی بال ، ویٹ لفٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل نزہت گل ، صدر جے اینڈ کے ایف اے ضمیر ٹھاکر ، مشیر کے او ایس ڈی محمد اشرف اور دیگر متعلقہ اَفراد بھی موجود تھے۔