Daily Aftab
25 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(اصلاح معاشرہ میں والدین اور اساتذہ کا رول)

by Online Desk
22 جولائی 2022
A A
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پولیس نے بتایا کہ بڈگام ضلع میں ایک ایسے گروہ سے وابستہ پانچ افراد جن میں ایک عورت بھی شامل تھی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا اور ان سے پوچھ تاچھ کے بعد سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔اس سے قبل چھتہ بل ویر کے قریب رہنے والے ایک ایسے نوجوان کی لاش جہلم سے برآمد کرلی گئی جو گزشتہ کئی دنوں سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا ۔اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بقول ان کے اس نوجوان کو قتل کیا گیا ہے ۔سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے اس کا پتہ تو بعد میں چل سکتا ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس طرح کے واقعات وادی میں نہیں ہوتے تھے جرایم کی رفتار کافی کم تھی اور مرنے مارنے کا لوگ تصور تک نہیں کرتے تھے ۔گذشتہ دنوں گاندربل کے ایک گاﺅں میں ایک خاتون نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگادی ہسپتال میں دو تین دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آخرکار وہ زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ہارون کے واقعے کو ابھی لوگ بھولے نہیں جہاں کمسن لڑکی اور لڑکے نے بیک وقت خود کشی کی ان میں سے ایک کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرے کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس وقت بھی وہ زیر علاج ہے ۔ایسے واقعات اور ایسی وارداتیں تو فلموں میں ہی دیکھنے کو ملتی تھیں لیکن اب یہاں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہونے لگے جس سے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔پولیس نے بڈگام میں جس گینگ کو پکڑا اس کے بارے میں پولیس نے جو انکشافات کئے ان کے مطابق گینگ میں شامل لوگ اس عورت کو چارے کے طور پر استعمال کرتے تھے اور اس کی آڑ میں لوگوں کو لوٹتے تھے اور موٹی موٹی رقمیں اینٹھ لیتے تھے ۔ایسا آج تک یہاں نہیں ہوا تھا جب ایک عورت اپنی عزت و وقار کی پروا نہ کرتے ہوے ایسے گھناونے کام کرے گی ۔اسی طرح ہارون مین جو واقعہ رونما ہوا اس پر بھی عوامی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔جس عمر کے بچوں نے اپنی جانیں لینے کی کوشش کی کہا جارہا ہے کہ ابھی ان کے دودھ کے دانت بھی نہین نکلے تھے اور یہی نوجوان خود کو کس طرح مارنے پر آمادہ ہوگئے ان پر ایسی کون سی آفت آن پڑی تھی ۔گاندربل کی خاتون نے کیونکر خود پر آگ لگادی ۔ایسے سوالات ہرانسان کے دل و دماغ پر ہتھوڑے چلارہے ہیں ۔یہ سب کچھ کشمیریوں کی اخلاقی تنزلی کی طرف اشارہ ہے ہم کس حدتک اخلاقی طور پر گرگئے ہیں ۔ان حالات کو دیکھ کر اصلاح معاشرہ کی طرف دھیان دینا چاہئے اور سب سے پہلے ہماری نظر دینی علمائ،ایمہ اور خطیبوں کی طرف جاتی ہے جن میں ابھی بھی اتنی طاقت ہے کہ وہ کشمیری سماج میں انقلابی تبدیلیاں لاسکتے تھے لیکن اب ان میں اتنی طاقت نہیں رہی ان کے وعظ میں اتنا وزن نہیں رہا کہ لوگ اس کو سنجیدگی سے لیتے ۔اس کے لئے دینی علما ءخود ذمہ دار ہیں ۔کیونکہ ان میں سے بیشتر اب ایکدوسرے پرکیچڑ اچھالنے لگے ہیں لوگوں کی رہنمائی کا دعوئی کرنے والے اب ایسا رول ادا کرنے لگے ہیں کہ اب لوگوں میں ان کی امیج ختم ہونے لگی ہے جوخود کی اصلاح نہیں کرسکتا ہے وہ کس طرح معاشرے کے لئے مصلح بن سکتا ہے ۔اب یہ کام والدین کو کرنا ہوگا اساتذہ کو انجام دینا ہوگا بلکہ ان لوگوں پر یہ بھاری ذمہ داری عاید ہوتی ہے جو سماج میں عزت دار کہلاتے ہیں تب کہیں جاکر کشمیری سماج میں سدھار کی امید کی جاسکتی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سی آر پی اہلکار نے اپنی زندگی کام تمام کردیا

بمنہ میں زیر تعمیر عمارت سے گرنے کے باعث دو غیر مقامی مزدور از جان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(اصلاح معاشرہ میں والدین اور اساتذہ کا رول)

22 جولائی 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
ارینا سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے آیا ڈرون
قومی

امرتسر سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون سے چھ کلو ہیروئن برآمد

08 اکتوبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d