ADVERTISEMENT
جالندھر، 8 اکتوبر/بارڈر سیکورٹی فورس نے پنجاب کے امرتسر ضلع کے ہردو رتن سرحدی گا¶ں کے کھیتوں سے ایک پاکستانی ڈرون اور چھ کلو 320 گرام ہیروئن برآمد کی ہے ۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے اتوار کو بتایا کہ ایک خاص اطلاع کی بنیاد پر بی ایس ایف نے ہفتہ کی رات ہردو رتن گا¶ں کے مضافات میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ہیکسا کاپٹر ڈرون کے ساتھ چھ کلو 320 گرام ہیروئن کا ایک بڑا پیکٹ برآمد ہوا۔
ADVERTISEMENT