ADVERTISEMENT
بمنہ سری نگر میں زیر تعمیر عمارت سے گرنے کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدور ا ز جان جبکہ جنوبی کشمیر میں دو انسانی لاشیں برآمد کی گئیں ۔ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔اطلاعات کے مطابق بمنہ سری نگر میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زیر تعمیر عمارت سے دو غیر مقامی مزدور نیچے گر آئے جس وجہ سے اُن کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ متوفین کی شناخت رام لال اور موہن لال ساکنان بہار کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیاہے۔
ADVERTISEMENT













