جنوبی کشمیرپلوامہ کے کاکہ پور علاقے میں دوران شب اے ٹی ایم کولوٹنے کی کوشش ،سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کرلٹیروں کی شناخت کر لی گئی ہے جلدہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجائےگا ۔اطلاعات کے مطابق 21-22 جولائی کی درمیانی رات کوپلوامہ میں لٹیروں نے جموں وکشمیر بینک کی جانب سے نصب کی گئی اے ٹی ایم مشین کولوٹنے کی کوشش کی جس میں لٹیرے ناکام ہوئے تاہم اے ٹی ایم مشین کونقصان پہنچایاگیا۔پولیس نے کاکہ پورہ پلوامہ میں نصب کی گئی اے ٹی ایم مشین لوٹنے کی کوشش کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لیاگیااو راے ٹی ایم کولوٹنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے جنہیں جلد ہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجائےگا ۔