I بہت انتظار کے بعد ہندوستان اور ویسٹ انڈیز (India vs West Indies) کے درمیان کھیلے جانے والے تین میچوں کی ونڈے سیریز کا ا?غاز ا?ج سے ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ شام 7.00 بجے سے ترینیداد واقع کوئنس پارک اوول میدان میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ونڈے مقابلے کے شروع ہونے سے پہلے بات کریں بلو ا?رمی کے لئے اب تک کیریبین ٹیم کے خلاف کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں، تو اس میں سابق کپتان کپل دیو (Kapil Dev) کا نام سب سے اوپر ا?تا ہے۔ کپل دیو نے ونڈے فارمیٹ میں ملک کے لئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ 43 کامیابی حاصل کی ہے۔ (AFP)ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے معاملے میں دوسرا نام 33 سالہ اسٹار ا?ل راونڈر کھلاڑی رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) کا ا?تا ہے۔ جڈیجہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے فارمیٹ میں اب تک 41 کامیابی حاصل کی ہے۔ ا?ج کے مقابلے میں اگر وہ تین وکٹ مزید حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ویسٹ انڈیز کےخلاف ونڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے معاملے میں کپل دیو کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ (AFP)اس فہرست میں اگلا بڑا نام ملک کے سابق کپتان اور عظیم لیگ اسپنر انل کمبلے (Anil Kumble) کا ا?تا ہے۔ کمبلے نے کیریبین ٹیم کے خلاف ونڈے فارمیٹ میں بلو ا?رمی کے لئے 41 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ موجودہ وقت میں رویندر جڈیجہ کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہیں۔ (Anil Kumble Instagram)چوتھے مقام پر ملک کے موجودہ اسٹار گیند باز محمد شمی (Mohammed Shami) کا نام ا?تا ہے۔ محمد شمی نے ملک کے لئے ونڈے فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اب تک 37 کامیابی حاصل کی ہے۔ بتادیں کہ محمد شمی نے حال ہی میں ملک کے لئے ونڈے فارمیٹ میں سب سے تیز 150 وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ (Mohammed Shami Instagram)اس فہرست میں پانچواں نام سابق ا?ف اسپنر ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) کا نام ا?تا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے فارمیٹ میں 33 وکٹ حاصل کئے