Daily Aftab
30 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(اومیکران کو روکنے کیلئے سخت لاک ڈاون کے بجاے احتیاط کی ضرورت)

by Online Desk
06 دسمبر 2021
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اگلے مہینے یعنی جنوری 2022میں کورونا کی تیسری لہر آسکتی ہے اور فروری میں ایک ہی دن میں ڈیڑھ لاکھ کیسز آسکتے ہیں اس بات کا انکشاف آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر مینندر اگروال نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کیا ہے جو اس وقت پورے ملک میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔پروفیسر موصوف نے کہا کہ بھارت میں اومیکران کو روکنے کے لئے سخت لاک ڈاون کے بجاے احتیاط بڑھانے کی ضرورت ہے ۔زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں کریک ڈاون کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے اپنی رپورٹ میں بار بار کہا ہے کہ حکومت کو سخت لاک ڈاون سے بچنا چاہئے اور صرف احتیاطی تدابیر اٹھانے کے لئے لوگوں کو تلقین کرنی چاہئے ۔پروفیسر موصوف نے نئے وئیرینٹ اومیکراں کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے اس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ 19کی تیسری لہر کی شروعات جنوری سے ہوسکتی ہیں ۔جبکہ فروری میں بقول پروفیسر اگروال ایک ایسا دن بھی آے گا جب ایک ہی دن میں ڈیڑھ لاکھ کیسز آسکتے ہیں ۔پروفیسر اگروال نے ساوتھ افریقہ اور دوسرے ملکوں کے اعداد و شمار کا مطالعہ کرنے کے بعد کہا کہ اومیکراں ڈیلٹا وائیرینٹ کے مقابلے میں کچھ زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے ۔جبکہ یہ حقیقت ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے او میکران کو تشویشناک وائیریٹ کی کٹیگری میں رکھا ہوا ہے ۔پروفیسر موصوف کا کہنا ہے کہ فروری میں کووڈ 19کی شدت انتہاءپر ہوگی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اومیکران سب سے پہلے ساوتھ افریقہ میں نمودار ہوگیا اور بعض ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اومیکران کوئی نیا وائیرینٹ نہیں بلکہ یہ سال 1962میں پہلی بار نمودار ہوچکا ہے اور اس وقت بھی اس نے کئی ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا لیکن اس وقت اتنا جانی نقصان نہیں ہواتھا جتنا آج ہورہا ہے ۔پروفیسر اگروال نے ایک اور انکشاف کیا اور کہا کہ ساوتھ افریقہ میں متاثر ہونے والے صرف ایک فی صد لوگ ہی دوبارہ اومیکراں سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ اومیکران نیچرل امیونٹی کو بائی پاس کررہا ہے ۔یعنی اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں 80فی صد سے زیادہ لوگوں میں کووڈ کے خلاف نیچرل امیونٹی تیار ہوچکی ہے ۔چنانچہ اب بھارت میں آہستہ آہستہ اومیکران کے کیسوں میں اضافہ ہونے لگا ہے کہ سنیچر تک صرف دو افراد کو اومیکران میں مبتلاپایا گیا جبکہ میڈیا اطلاعات کے مطابق اومیکران میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے ان میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جو زمبابوے سے آے ہیں ۔مرکزی حکومت نے کیرل ،تمل ناڈو ،منی پوراور حکومت جموں کشمیر کو خصوصی مکتوب بھیجے ہیں جن میں ان ریاستوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ 19کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ وہ ٹیسٹنگ ،ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ کے حوالے سے کسی بھی صورت میں غفلت شعاری کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ کووڈ 19کے پھیلاوءپر قابو پانے کے لئے وقتاً فوقتاًحکومت کی طرف سے جو گائیڈلائینز جاری کی جاتی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں تاکہ کووڈ کی امکانی تیسری لہر اور اومیکران کو پھیلنے نے روکا جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ دلی کے جنتر منتر پر احتجاجی دھرنا

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ دلی کے جنتر منتر پر احتجاجی دھرنا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

’اومکرون‘ کی جنوبی افریقہ سے قبل مغربی یورپ میں موجودگی کا انکشاف
ادارتی

(اومیکران کو روکنے کیلئے سخت لاک ڈاون کے بجاے احتیاط کی ضرورت)

06 دسمبر 2021
ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے/ امیت شاہ
تازہ ترین خبریں

این سی سی، این ایس ایس اور ہوم گارڈ کوبھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم سے جوڑیں: شاہ

07 اپریل 2022
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d