Daily Aftab
30 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(چھوٹے کاروباریوں کی باز آباد کاری )

by Online Desk
13 مئی 2025
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لئے جہاں رجسٹرڈ تاجروں کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے وہیں دوسری طرف ان لوگوں کی باز آباد کاری کا ذمہ بھی سرکار پر ہے جو فٹ پاتھوں پر یا ریڑوں پر مال بیچ کر اپنا اور اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتے ہیں ۔شہر و گام ہر گلی کوچے اور شاہراہ ،چوک اور نکڑ پر فٹ پاتھوں پر کاروبار کرنے والے دکھائی دیتے ہیں جو معمولی منافع پر چیزیں فروخت کرکے روزگار کماتے ہیں ۔اب تک جو کوئی بھی حکمران برسر اقتدار آگئے انہوں نے ان کی باز آباد کاری کو ترجیح دینے کا اعلان تو کیا لیکن عملی طور پر اس کے لئے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا جس سے اس طرح کا کاروبار کرنے والوں کی تعداد ہر دوسرے تیسرے دن بڑھتی جارہی ہے ۔اب اس طرح کے کاروبار سے پڑھے لکھے نوجوان بھی وابستہ ہونے لگے ہیں ۔کیونکہ سرکاری نوکریوں تو ملنے سے رہیں اسلئے وہ بھی روزی روٹی کمانے کے لئے فٹ پاتھوں پر مال سجا کر روزی روٹی کا بندوبست کرنے لگے ہیں ۔خشک موسم اور دھوپ میں تو اس طرح کا روزگار پھلتا پھولتا ہے لیکن بارشوں ،برفباری یا دوسرے نا مساعد حالات میں ایسے لوگوں کا روزگار خطرے میں پڑ جاتا ہے ۔کیونکہ ان کے لئے موسم کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالتاہے ۔پھر یہ لوگ کئی کئی دنوں تک بے کار بیٹھے رہتے ہیں ۔خاص طور پر سرمائی ایام میں ان کی روزی روٹی مشکل سے چلتی ہے ۔اب کیسے ان کے لئے ایسا بندوبست کیا جاسکے کہ وہ آرام و اطمینان سے اپنا روزگار بغیر کسی رکاوٹ کے چلاسکیں ۔موجودہ حکومت نے نمایش گاہ کے قریب ان کے لئے چھوٹے چھوٹے ایسے سٹال بنائے جن کے اوپر سولر پینل لگائے گئے تاکہ ایسے کاروباریوں میں ان کو تقسیم کیا جاسکے اور انکو بجلی فیس کی ادائیگی سے چھٹکارا مل سکے ۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ یہ سٹال اب بھی ویسے کے ویسے ہیں ۔نہ ان کو تقسیم کیا جارہاہے اور نہ ہی ان کو کسی کام پر لگایاگیا ہے ۔اسلئے فٹ پاتھوں پر روزگار کمانے والے عرصہ دراز سے اس بات کی مانگ کررہے ہیںان کی باز آباد کاری کا بندوبست کیا جاے تاکہ ان کے کاروبار میں موسم آڑے نہ آسکے ۔اسلئے موجودہ حکمرانوں کو فٹ پاتھوں پر کاروبار کرنے والوں کے لئے مستقل طور پر کوئی ایسا انتظام کرنا چاہئے جس کے نتیجے میں اس کو کاروبار کرنے میں سہولت مل سکے اور ان کو بے ہنگم طور پر سڑکوں ،چوکوں ،شاہراہوں پر بیٹھنے سے نجات مل سکے ۔فٹ پاتھوں پر کاروبار کرنے والوں کا ایک بہت بڑا طبقہ ہے اور وہ سب کے سب چاہتے ہیں کہ ان کو منظم طریقے پر کاروبار ی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جاے ۔اسلئے بہتر ہے کہ ان کی رجسڑیشن کرکے ان کے لئے مستقل طور پر منتخب مقامات پر کاروبار کرنے کی اجازت دینے سے ان کی روزی روٹی بھی اچھی طرح سے چل سکتی ہے ۔جب منظم طریقے پر کاروباری سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں تو اس سے بازاروں کی رونق بڑھ سکتی ہے اور سڑکوں ،چوراہوں وغیرہ پر بھی کسی قسم کی رکاوٹیں بھی نہیں رہ سکتی ہیں ۔اسلئے اس سلسلے میں حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے چاہئے اور کاروباری سرگرمیوں کو اطمینان سے جاری رکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
گوگل نے 10 سالوں میں پہلی بار اپنا ‘G’ لوگو تبدیل کر دیا

گوگل نے 10 سالوں میں پہلی بار اپنا 'G' لوگو تبدیل کر دیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(چھوٹے کاروباریوں کی باز آباد کاری )

13 مئی 2025
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d