Daily Aftab
29 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ووٹنگ کے تینوں مراحل ختم ،اب صرف کاونٹنگ

by Online Desk
02 اکتوبر 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اسمبلی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ۔سات اضلاع میں قایم 5060پولنگ سٹیشنوں میں سے بیشتر پر صبح سویرے ہی ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں مشاہدے میں آئیں ۔جو بے صبری سے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے تاکہ اپنے ووٹ کاسٹ کرسکیں۔سب سے زیادہ لمبی قطاریں سمبل سونا واری علاقے میں دیکھی گئیں ۔اطلاعات کے مطابق اس ایریا میں صبح سات بجے سے پہلے ہی ووٹر پولنگ سٹیشنوں کے باہر کھڑے اپنی باری کا انتظار کررہے تھے ۔اس سے یہ ظاہر ہوا کہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے کس قدر بے تاب لگ رہے تھے ۔شمالی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی بھاری تعداد میں ووٹر پولنگ سٹیشنوں کے باہر نظر آئے لیکن سمبل سونا واری میں حالات کچھ اور ہی نظر آرہے تھے ۔بہت سے پولنگ سٹیشنوں پر ایسے لڑکے اور لڑکیاں دیکھی گئیں جنہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا وہ کافی مسرور اور خوش نظر آرہے تھے ۔انہوں نے اس موقعے پر میڈیا کو بتایا کہ انہیں ووٹ ڈالتے ہوئے اس بات کا بھر پور احساس ہورہاتھا کہ وہ اب ذمہ دار شہری بن گئے ہیں اور اب وہ زندگی کے ایسے پڑاو پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی بات میں وزن ہے کیونکہ انہیں ووٹ دینے کا حق دیا گیا ہے ۔شمالی کشمیر کے بہت سے پولنگ بوتھوں پر عمر رسیدہ افراد نظر آئے ان میں سے بیشتر کو ان کے پوتے پوتیاں سہارا دے کر پولنگ سٹیشنوں تک لاتے لے جاتے ہوئے دیکھے گئے ۔یہ عمر رسیدہ افراد بھی خوش نظر آرہے تھے ۔اکثر ووٹروں کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ جمہوریت کے جشن میں شرکت نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے ووٹ کو ضایع نہیں کرتے ۔وادی کے دور دراز علاقوں گریز ،کرناہ ،تلیل ،ٹنگڈار وغیرہ سے جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق ان پہاڑی اور سرحدی علاقوں میں بھی ووٹنگ کے حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش نظر آرہا تھا اور ان قصبہ جات میں بھی لوگ جوق در جوق پولنگ سٹیشنوں کا رخ کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ان پہاڑی اور سرحدی علاقوں میں خواتین بھی اچھی خاصی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ سٹیشنوں کے باہر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھی گئیں ۔کپوارہ ضلع کے لولاب ایریا میں بھی بھاری تعداد میں لوگ پولنگ سٹیشنوں کے باہر قطاروں میں کھڑے نظر آرہے تھے ۔الیکشن کمشن کی طرف سے ووٹنگ کے لئے خاص انتظامات کئے گئے تھے ۔جس پر ووٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آج پہلی بار الیکشن کمشن نے ووٹروں کے لئے عمدہ انتظامات کئے تھے ۔جموں سے موصولہ اطلاع کے مطابق وہاں بھی جن 26سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی لوگوں نے سب کچھ چھوڑ کر پولنگ بوتھوں کا رخ کیا اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا یعنی ووٹ ڈالے ۔والمیکی سماج سے وابستہ لوگ کافی خوش نظر آرہے تھے کیونکہ انہیں پہلی بار ووٹنگ کے حقوق فراہم کئے گئے تھے ۔غرض ووٹنگ کا سلسلہ ختم ہوگیا ۔اب 8اکتوبر کو کاونٹنگ ہے ۔الیکشن کمشن نے 5اکتوبر شام چھ بجے تک ایگزٹ پول کی تشہیر پر پہلے ہی پابندی عاید کردی ہے یعنی نہ تو اخبارات نہ ریڈیو نہ ٹی وی اور نہ ہی سوشل میڈیا پر 5اکتوبر شام چھ بجے تک ایگزٹ پول جاری نہیں کئے جاسکتے ہیں ۔ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں دن کے ایک بجے تک 44.8فی صد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی بلکہ سہ پہر 3بجے تک . 56.1فی صد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔آخری مرحلے کی پولنگ بھی تشدد سے پاک پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
جمہوری عمل میں شرکت ، کشمیری نوجوان مبارکبادی کے مستحق 

جمہوری عمل میں شرکت ، کشمیری نوجوان مبارکبادی کے مستحق 

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ
ادارتی

ووٹنگ کے تینوں مراحل ختم ،اب صرف کاونٹنگ

02 اکتوبر 2024
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی
تازہ ترین خبریں

خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی

02 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d