Daily Aftab
4 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(شادی بیاہ پر کفایت شعاری کا مظاہرہ قابل تقلید )

by Online Desk
07 جون 2024
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس وقت وادی میں شادیوں کا سیزن جاری ہے اور لوگ دھوم دھام سے اپنے بچوں کی شادیاں رچارہے ہیں ۔اب شادیاں صرف اپنے نجی مکانوں تک ہی محدود نہیں رہ گئی ہیں بلکہ لوگ اب میریج ہالوں میں جاکر اپنے عزیزوں کی شادیوں کی تقاریب منعقد کررہے ہیں ۔بیشتر میریج ہال سرینگر میونسپلٹی کی ملکیت ہیں جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں لوگوں نے از خود میریج ہال تعمیر کئے ہیں جن سے اس سیزن میں ان کو اچھی خاصی آمدن وصول ہوتی ہے ۔ان میں وازہ وان کے لئے شیڈ الگ سے ہوتا ہے جبکہ کار پارکنگ کے لئے مخصوص جگہ ہوتی ہے ۔ان میں باتھ رومز کا اعلیٰ انتظام بھی ہوتا ہے ۔غرض شہریوں کو اپنے گھروں میں شادی بیاہ رچانے کے لئے جن چیزوں کے حصول کیلئے مشکلات درپیش ہوتی ہیں وہ چیزیں ان میریج ہالوں میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں ۔شہر میں جگہ کی کمی کے باعث یہ مریج ہال انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔خوشی اور غم دونوں صورتوں میں ان کا استعمال کیا جاتا ہے ۔بات شادیوں کی ہورہی ہے یعنی آج کل وادی اور خاص طور پر شہر میں شادی بیاہ کا سیزن چل رہا ہے لیکن ایک چیز ہر جگہ دیکھنے کو ملتی ہے کہ لوگ ان شادیوں پر روپے پیسہ پانی کی طرح بہادیتے ہیں جو ایک اچھی اور قابل تقلید روایت قرار نہیں دی جا سکتی ہے ۔شادی بیاہ کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتاہے اور جب اس بارے میں کوئی یہ سوال اٹھاتا ہے کہ اس پر اتنا زیادہ خرچ کرنا زیب نہیں دیتاہے تو کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں شخص کی بیٹی یا بیٹے کی شادی ہے اس پر خرچ نہیں کریگا تو کس پر خرچ کرے گا؟یعنی شادی دھوم دھام سے کرنے کے لئے ایک ایسی دلیل پیش کی جاتی ہے جو ناقابل قبول ہوتی ہے ۔واقعی یہ خوشی کا مقام ہوتا ہے کہ کوئی شخص اپنی بیٹی یا بیٹے کی شادی کررہا ہے لیکن اگر تھوڑا سا کفایت شعاری کا مظاہر ہ کرے گا تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہوتی ہے ۔کیونکہ اس وقت لوگ اقتصادی طور پر کمزور ہوچکے ہیں اور ان حالات میں شادی بیاہ کی تقریبات میں دل کھول کر خرچ کرنے کی روایات کو اگر بالاے طاق رکھا جاے گا تو اچھی بات ہے ۔یہاں صرف جہیز کے لینے دینے کا ہی سوال نہیں ہوتاہے بلکہ سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ ایک کشمیری شادی بیاہ پرنہ صرف عمر بھر کی جمع شدہ پونجی لٹاتا ہے بلکہ وہ قرض میں بھی ڈوب جاتاہے ۔کیا فایدہ ہے ایسی شادی کا جس میں کفایت شعاری کا مظاہرہ نہ کیا جاے ۔کیونکہ آج کل جہیز کو چھوڑ کر دوسری ایسی رسمیں تخلیق کی گئی ہیں کہ سر چکرا جاتا ہے اور ان پر اس قدر خرچ ہوتا ہے کہ حیرانگی ہوتی ہے ۔اوپر سے مہنگائی کی وجہ سے رہی سہی کسر نکل جاتی ہے ۔ہر چیز کی قیمت آسمان کو چھوتی نظر آتی ہے اور جب دکاندار کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو خریدار اس کے پاس آیا ہوا ہے اس کے ہاں شادی ہورہی ہے تو اسی حساب سے اس قدر ریٹ لگاتا ہے کہ پاﺅں تلے زمین کھسکتی ہوئی نظر آتی ہے ۔اگر ہم ٹھنڈے دل سے اس پر سوچینگے تو شادیاں پریشانی کا باعث نہیں بن سکتیں بلکہ شادیا ں ہر گھر کے لئے خوشیوں اور مسرت کا پیغام لے کر آتیں لیکن کشمیری عوام نے شادیوں کو اس قدر پیچیدہ بنا کر رکھ دیا کہ صاحب مالک یعنی جس کے ہاں شادی ہوتی ہے پریشان ہوجاتا ہے کہ کتنا لاﺅں اور کتنا خرچ کروں ؟۔اسلئے لوگ اس معاملے میں عقل و شعور سے کام لیں اور شادی بیاہ کے موقعوں پر بھی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرکے دوسروں کیلئے ایک مثال قایم کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا، جموں کشمیر میں کل ہوگا پہلا روزہ

ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، 17 جون کو ہوگی عید الاضحی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(شادی بیاہ پر کفایت شعاری کا مظاہرہ قابل تقلید )
ادارتی

(شادی بیاہ پر کفایت شعاری کا مظاہرہ قابل تقلید )

07 جون 2024
بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں شہری ہلاک
تازہ ترین خبریں

تیس ہزاری کورٹ کمپلیکس میں دو گروپوں میں فائرنگ

06 جولائی 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d