ADVERTISEMENT
نئی دہلی/ قومی دارالحکومت دہلی کے تیس ہزاری کورٹ کمپلیکس میں بدھ کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جائے واقع پر پہنچی پولیس ٹیم کو معلوم ہوا کہ فائرنگ کا واقعہ وکلاءکے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دو مختلف گروپوں نے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ کشیدگی کے پیش نظر عدالت کے احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ وہاں حالات معمول پر ہیں اور قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے ۔
ADVERTISEMENT