سرینگر/ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموںکشمیرمیں بھی 17جون کو عید الاضحی کی تقریب منعقد ہوگی ۔ادھر مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھی تصدیق کی ہے کہ مشاورتی کمیٹی کو مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے جانے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو بعد عصر ملک کے مختلف علاقوں سے ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی شاہدتیںملنے کے بعد اعلان کیا گیا کہ بروز سنیچر وار 8 جون 2024 کو یکم ذی الحجہ 1445ھ ہوگی- جبکہ 17 جون کو عیدالاضحی ہوگی۔ادھر برصغیر کے دیگر ممالک میں بھی ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔