Daily Aftab
19 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

دستکاروں کی زبوںحالی دور کرنے کا سرکار کا عزم

by Online Desk
23 فروری 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ یہاں ایل جی کی حکومت جموں کشمیر میں دستکاری صنعت کو فروغ دینے اور ہنر مندوں کو بہتر زندگی گذارنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں ۔اس سے قبل جیسا کہ ان ہی کالموں میں قارئین کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی کہ وادی میں دستکاروں ،ہنر مندوں اور ماہر کاریگروں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ہر میدان میں یہاں کے لوگوں نے وقت وقت پر اپنے ہنر اور فن کا کمال دکھا کر داد تحسین حاصل کی ۔یعنی کشمیری ہزمندوں کو نہ صرف سرکاری طور پر اعزازات سے نوازا گیا بلکہ مقامی سطح پر بھی ان کی کافی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیری ووستہ کاروں اور دوسرے فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بہتر زندگی گذارنے اور ان کی مالی پوزیشن اچھی بنانے کیلئے پی ایم وشوا کرما سکیم رایج کی اور رایج کرتے ہی اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے انتظامیہ کو خصوصی ہدایات بھی دیں ۔سرکاری ذرایع نے بتایا کہ اب تک 295معاملات میں منظوری دی گئی جبکہ دوسرے معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔اس سکیم کے تحت دستکاروں کو مالی مراعات کے علاوہ ٹریننگ بھی دی جاے گی جبکہ ایک کٹ بھی فراہم کیا جاے گا۔سرکار کے اس اقدام کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے ۔کشمیری کاریگروں کی زبوں حالی کو دور کرنے اور انہیں مالی استحکام فراہم کرنے کیلئے کچھ عرصہ قبل لکھنوکے ٹریڈ ایکسپو میں کشمیر کی منفرد دستکاری ااور روایتی خصوصی مصنوعات کی نمایش کا اہتمام کیا گیا ۔اس نمایش میں جو لوگ آئے انہوں نے کشمیری مصنوعات کو بے حد پسند کیا ۔اس میں کافی دلچسپی دکھائی اور خریداری بھی کی گئی۔یہ سب کچھ اس وجہ سے ہوا کہ کشمیری مصنوعات اعلیٰ کاریگری ،ہنرمندی اور ذہانت کا نمونہ ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کشمیری سٹال پر نظر آئے اور دوسرے سٹالوں کے برعکس کشمیری سٹال پر بے پناہ رش نظر آیا ۔اتُر پردیش کے لکھنو جیسے خوبصورت شہر میں ٹریڈ ایکسپو کے منتظمین نے کہا کہ کشمیری پویلین خریداروں اور مقامی صارفین کے لئے ایک مرکزی کشش کے طور پر ابھر ا۔جموں کشمیر کے جتنے بھی سٹال ہیں ان پر اونی کپڑے ،خشک میوہ جات ،کشمیر کی کڑھائی والی ملبوسات ،شال دوشالے ،وڈکارونگ وغیرہ جیسی دستکاری مصنوعات نے وہاں آنے والے لوگوں کے دلوں کو اپنی جانب کھینچ لیا۔نمایش دیکھنے والوں نے وہاں زبردست ردعمل اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کو آج پہلی مرتبہ اس بات کااحساس ہوا کہ ہمارے ملک میں کشمیری کاریگراس قدر ہنرمند ہونگے کہ ان کی مصنوعات دیکھتے ہی دل موہ لیتے ہیں۔حال ہی میں صفاکدل کے ایک باکمال ہنر مند ،کاریگر اور استاد غلام نبی ڈار کو جو پدم شری کا ایوارڈ ملا ہے وہ اس کو اس کی ہنر مندی کی وجہ سے ملا ہے ۔اس کی دستکاری مصنوعات یعنی وڈ کارونگ کو اس قدر سراہا گیا کہ اسے ملک کے سب سے اونچے اعزاز پدم شری کے لئے منتخب کیا گیا ۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کو بھی کشمیری دستکاروں اور دستکاری مصنوعات کے فروغ کے لئے ہر وہ اقدام اٹھانا چاہئے جس سے دستکاروں کو مالی استحکام حاصل ہوسکے اور دستکاری مصنوعات یعنی کشمیری عوام کی کاریگری کے نمونوں کو ملک اور بیرون ملک برآمد کرنے کے لئے ہنگامی نوعیت کے اقدمات اٹھانے چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
انسداد نارکو ٹرر فنڈنگ معاملے میں مزید چھ افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

انسداد نارکو ٹرر فنڈنگ معاملے میں مزید چھ افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

دستکاروں کی زبوںحالی دور کرنے کا سرکار کا عزم

23 فروری 2024
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d