Daily Aftab
10 دسمبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کووڈ کے بعد اب ڈینگو بخار کا خطرہ سر پر مندلانے لگا)

by Online Desk
17 اکتوبر 2021
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کووڈ ابھی گیا نہیں کہ ڈینگو بخار نے دستک دینی شروع کردی جبکہ اس سے قبل بلیک فنگس کے کئی معاملات بھی منظر عام پر آے تھے اور اس میں مبتلا کئی بیمار رحلت بھی کرگئے ۔اس کے ساتھ ساتھ سوائین فلو کے بارے میں بھی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہی یہ فلو بھی ”جلوہ افروز“ہو سکتا ہے جموں کشمیر میں اچانک بیماریاں پھیلنے سے لوگوں میں فکر و تشویش کا پیدا ہونا لازمی ہے ۔کیونکہ ابھی لوگ کووڈ 19کی وجہ سے پہلے ہی پریشان تھے لیکن اب حکومت نے اس بات کا اعلان کیا کہ ڈینگو بخار نے بھی دستک دی ہے جس سے بچاﺅ کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک سرکردہ ڈاکٹر نے بتایا کہ ابھی تک وادی میں اگرچہ ڈینگو بخار کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن جموں میں ڈینگو کے کئی کیس سامنے آے ہیں اور ڈاکٹر صاحباں اس بات کی کوششوں میں لگے ہیں کہ اس کی تشخیص کس طرح کی جاے اور کس طرح اس موذی بیماری پر قابو پایا جاے ۔جموں میں ڈینگو سے کئی اموات بھی ہوئی ہیں جبکہ بلیک فنگس کا شکار ایک شخص بھی کچھ عرصہ قبل اس دنیا سے چل بسا ہے ۔غرض اب ایک اور مصیبت ڈینگو کی صورت پر سر پر منڈلانے لگی ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے سرکار کی طرف سے اس سلسلے میں اسی طرح تشہیری اور جانکاری مہم چلانی چاہئے جس طرح کووڈکے دوران چلائی گئی یا اب بھی چلائی جارہی ہے ۔کہاجارہا ہے کہ ڈینگو کی علامتوں میں تیز بخار ،سر کے اگلے حصے میں درد ،آنکھوں میں شدید درد ،بے چینی اور گھبراہٹ وغیرہ شامل ہیں اور جس کسی میں یہ علامتیں پائی جاینگی اسے فوری طور نزدیکی ہیلتھ سنٹر یا ہسپتال جاکر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے ۔کہا جارہا ہے یہ بخار مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور اگر کسی جگہ پانی جمع ہوجاے تو اس سے مچھر پیدا ہوجاتے ہیں اسلئے کوشش یہ کرنی چاہئے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے پاے چاہے وہ چھوٹا برتن ،پھولدان وغیرہ ہی کیوں نہ ہو ۔واٹر کولر کے بارے میں ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ اس کا پانی بھی روز روز بدل دینا چاہئے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل ہر بیماری کی جڑ گندگی ،غلاضت ،ناپاکی وغیرہ ہوتی ہے جتنا لوگ صفائی کا خیال رکھینگے بیماریاں اسے حساب سے ہم سے دور بھاگ جاینگی ۔اس سلسلے میں چیف سیکریٹری نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈینگو بخار کے پھیلاﺅ کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔انہوں نے اس بارے میں سخت ہدایات دیتے ہوے کہا کہ لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح اس موذی بیماری سے بچ سکتے ہیں کیونکہ اگر یہ بیماری پھیل گئی تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔انہوں نے اس بارے میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں تاکہ وہ اس موذی بیماری سے بچ سکیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نٹو کاکا نہیں رہے

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نٹو کاکا نہیں رہے

اہم خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(غیر ملکی سرمایہ داروں کی کشمیر میں سرمایہ کاری)
ادارتی

(کووڈ کے بعد اب ڈینگو بخار کا خطرہ سر پر مندلانے لگا)

17 اکتوبر 2021
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جانوروں میں گلٹی دار بیماری خطرناک ثابت ہوسکتی ہے )

26 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہُنر کو بڑھانے کی ضرورت)

18 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d