کامیڈی شو ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں ‘نٹو کاکا’ کا مشہور کردار ادا کرنے والے گھنشیام نائک 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ٹی وی سیریل ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں نٹو کاکا کا مشہور کردار ادا کرنے والے گھنشیام نائک انتقال کر گئے۔ وہ 77 برس کے تھے۔ نٹو کاکا کافی عرصے سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے۔پچھلے سال ان کا اس سلسلے میں ایک آپریشن بھی ہوا تھا۔ لیکن وہ کینسر سے صحت یاب نہ ہوسکے اور اتوار کو ممبئی کے مالاڈ علاقے کے سوچک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔تارک مہتا کا اولٹا چشمہ کے نٹو کاکا نہیں رہےتارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نٹو کاکا نہیں رہےشو کے پروڈیوسر اسِت کمار مودی نے گھنشیام نائیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہمارے پیارے نٹو کاکا اب ہمارے ساتھ نہیں رہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بھگوان ان کے اہل خانہ کو یہ نقصان برادشت کرنے کی طاقت دے۔ نٹو کاکا ہم آپ کو نہیں بھول سکتے۔”شو میں وہ جیٹھالال کے اسسٹنٹ کا کردار ادا کرتے تھے اور ان کی دکان میں کام کرتے تھے۔ باگھا کے ساتھ بھی ان کا تعلق بہت خاص تھا۔ شو میں ہر کوئی ان کی پیاری مسکراہٹ اور انگریزی بولنے کے لہجے کا دیوانہ تھا۔














