Daily Aftab
14 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

یوم عاشورہ کی فضیلت

by Online Desk
28 جولائی 2023
A A
0
SHARES
40
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

یوم عاشورہ کے روزے کی فضیلت بھی بہت ہے۔ مسلم شریف کی ایک روایت کے مطابق ”امید ہے کہ یوم عاشورہ کا روزہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے۔“ (مسلم 1162)محرم الحرام کی دس تاریخ یعنی یوم عاشورہ کو تاریخ اسلامی کاوہ دردناک سانحہ پیش آیا جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی شہادت ہو گئی۔ چونکہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، سارے عالم اسلام میں اس کی مذمت ہوئی اور بعد میں یہ سانحہ ایک استعارہ بن گیا۔ عوام الناس میں دس محرم سے مراد حضرت حسینؓکی شہادت کا واقعہ ہی لیا جاتا ہے اور اس دن کی قدیم تاریخی اور مذہبی حیثیت کو کم یاد کیا جاتا ہے۔حضرت حسینؑ کی شہادت بھی بلا شبہ بہت بڑا واقعہ تھا۔امت اسلامیہ اس کا زخم ابھی تک نہیں بھول پائی ہے لیکن عاشورہ محرم یعنی محرم کی دس تاریخ کی مذہبی اور اسلامی فضیلت اس واقعہ سے پہلے سے تھی۔ دراصل یوم عاشورہ روزہ رکھنے کا دن ہے۔ رمضان المبارک کے روزوں کی فرضیت سے قبل عاشورہ کا روزہ ہی رکھا جاتا تھا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت سے پہلے بھی اور ہجرت کے بعدبھی عاشورہ کا روزہ ہمیشہ رکھا۔رمضان المبارک کے روزے فرض ہونے کے بعدعاشورہ کے روزے کی فرضیت تو ختم ہو گئی لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاشورہ کا روزہ پابندی سے رکھتے رہے۔اس طرح عاشورہ کا اللہ کے رسول کی دائمی سنت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاشورہ کے روزے کا اہتمام اسی طرح کرتے تھے جس طرح رمضان کے روزوں کا اہتمام فرماتے تھے۔ حضرت ابن عباس کی ایک روایت امام بخاری نے نقل فرمائی ہے۔ وہ کہتے تھے کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنوں میں عاشورہ اور مہینوں میں رمضان المبارک کے روزے کو سب سے زیادہ اہتمام کے ساتھ رکھتے ہوئے دیکھا۔“ (بخاری، حدیث 1867)اللہ کی رسول کا دائمی طریقہ ہو نا اس بات کے لیے کافی ہے کہ مسلمان اس کا اہتمام کریں۔یہی اس کی سب سے بڑی فضیلت ہے۔تا ہم احادیث میں اس دن کے روزے اور فضیلت بھی وارد ہو ئی۔ مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے کہ ”امید ہے کہ یوم عاشورہ کا روزہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے۔“ (مسلم 1162) اس لیے اس دن خصوصی اہتمام کے ساتھ روزہ رکھنا چاہیے۔یوم عاشورہ کی تاریخی فضیلت یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دریائے قلزم پار کروایا اور فرعون کو غرق کر دیاتو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے شکرانہ کے طور پر عاشورہ کے دن روزہ رکھاتھا۔ اس لیے یہودی بھی عاشورہ کا روزہ رکھا کرتے تھے۔جب رسول اللہ ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے اور کسی موقع پر آپ نے یہودیوں کو عاشورہ کا روزہ رکھتے ہوئے دیکھا تو آپ نے ان سے دریافت کیا کہ تم یہ روزہ کیوں رکھتے ہو؟ انھوں نے بتایا کہ جب اللہ تعالی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کوفرعون کے عذاب سے نجات دلائی تو حضرت موسیٰ نے شکریہ کے طور پر آج کا روزہ رکھا۔اس لیے ہم بھی آج کا روزہ رکھتے ہیں۔ اللہ کے رسول نے فرمایا کہ ہم موسیٰ کی روایت پر عمل کرنے کے زیادہ حقدار ہیں اس لیے آپ نے صحابہ کرام کو اس روزہ کا اہتمام کرنے کی ترغیب دی۔عام طور پر واعظین وغیرہ اس کو اس طرح بیان کرتے ہیں جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کا روزہ مدینہ میں آنے کے بعد رکھنا شروع کیا ہو۔ یعنی حضرت موسیٰؑ کی اتباع میں یہود کے طرز عمل کو دیکھ کر شروع کیا ہو۔ لیکن یہ درست نہیں ہے۔ رسول اللہ اور صحابہ کرام مکہ میں بھی عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے۔ بلکہ قریش یعنی مشرکین مکہ بھی عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ تشریف
لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کے روزے کا باضابطہ حکم فرمایا اور مدینہ میں اور اطراف میں سارے مسلمان اس روزے کا اہتمام کرتے تھے۔ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ جب رمضان المبارک کے روزے فرض ہو گئے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کے روزے کو اختیاری بنا دیا، جو چاہے رکھے اور جو نہ چاہے نہ رکھے۔ (بخاری 2001) البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اہتمام کے ساتھ رکھتے رہے اور اس دن کے روزے کا خصوصی اہتمام فرماتے رہے۔عبادات میں جتنی عبادت مشروع ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اتنی ہی کرنا عین اتباع رسول ہے۔ اس میں کمی یا زیادتی کرنا نفس کی اتباع ہے۔ اس لیے عاشورہ محرم کا تقاضا یہ ہے کہ جس طرح رسول اللہ نے اس دن روزہ رکھا، ہم بھی روزہ رکھیں۔ اور یہ امید کریں کہ اس کے ذریعہ ہمارے گناہ معاف ہوں گے۔ اور اس طرح ہم اس تاریخی روایت سے بھی وابستہ ہو جائیں گے جو حضرت موسیٰ سے آج تک چلی آ رہی ہے۔ یعنی اسی دن بنی اسرائیل کو فرعون کے مظالم سے نجات ملی۔اسی دن واقع کربلا بھی وجود میں آیا جس دن حضرت امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا واقع بھی پیش آیا اور یہ دن اسلام میں کافی اہمیت کا حامل ہے اور اسی روز حق کی باطل پر فتح ہوئی ہے ۔ گویا یہ دن استعارہ ہے مظلوم کی نصرت کا۔اللہ تعالی ہم کو عاشورہ کا اسی طرح اہتمام کر نے کی توفیق نصیب فرمائے جیسا اہتمام اس نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے کرایا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
سرینگر میں تیز دھار والے آلات کی عوامی فروخت اور رکھنے پر پابندی
تازہ ترین خبریں

سرینگر میں زارو گن فیکٹری کے قریب چاقو حملہ، ایک شخص زخمی

27 نومبر 2025
کولگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش 
تازہ ترین خبریں

جموں پولیس نے آن لائن شدت پسندی سے جڑے 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا

27 نومبر 2025
جموں و کشمیر

اہلیہ پروفیسر محمد یاسین قادری رحلت کرگئیں

27 نومبر 2025
چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے جامع ایکشن پلان کا جائزہ لیا

03 اکتوبر 2025
ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت
تازہ ترین خبریں

ابتر موسمی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں ، وزیر اعلیٰ کی ضلعی اور محکمہ جات کے افسران کو ہدایت

03 اکتوبر 2025
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کی  معیشت  کا2.65 لاکھ کروڑ روپے تک  پہنچنے کا امکان

02 اکتوبر 2025
Next Post
یاتر ا کےلئے پانچ دائروں والے حفاظتی اقدامات

امرناتھ یاترا: اب تک 3 لاکھ 70 ہزار یاتریوں کی ریکارڈ تعداد نے پوتر گھپا کا درشن کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بھارت افریقی  ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا کلیدی محرک ہے ۔ پیوش گوئل

28 جولائی 2023
دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کانگریس ناکام ہوا: ڈاکٹر جتندرا سنگھ
تازہ ترین خبریں

مودی حکومت جموں و کشمیر کے تمام خطوں کی مساوی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

20 جولائی 2024
’’ پازیٹیو  کشمیر‘‘نے  شری رام مندر ایودھیا کے لیے کشمیری زعفران پیش کیا
تازہ ترین خبریں

’’ پازیٹیو  کشمیر‘‘نے  شری رام مندر ایودھیا کے لیے کشمیری زعفران پیش کیا

17 جنوری 2024
اعضاءکے عطیہ کو عوامی تحریک بنانے پر زور
تازہ ترین خبریں

ہندوستان فارما میڈیکل آلات کے شعبوں میںآر اینڈ ڈی کو فروغ دینے کیلئے قومی پالیسی متعارف کرانے کے آخری مراحل میں ہے۔  منڈاویہ

20 اگست 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d