Daily Aftab
20 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

قربانی کے جانوروں کی قیمتیں ،مقر ر کرنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

by Online Desk
26 جون 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

عید قربان آرہی ہے اور ابھی سے لوگوں نے تیاریاں شروع کی ہیں ۔اس عید کو اسلئے عید قربان کہتے ہیں کیونکہ اس عید پر مسلمان قربانیاں پیش کرتے ہیں یہ ابراہیمی سنت ہے جس پر مسلمان عمل کرتے ہیں ۔یہی اس عید کا فلسفہ ہے یعنی انسان کو حق و انصاف کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرنا چاہئے ۔یہ عید ہمیں اپنے ان بھائی بہنوں ،ہمسائیوں دوستوں اور رشتہ داروں کی مدد و اعانت کرنے کا درس دیتی ہے جو مالی لحاظ سے تنگ دست ہونگے جبکہ بیواﺅں ،مسکینوں اور محتاجوں کی مدد کرنا ہے دراصل انسانیت کی معراج ہے ۔انسان اسی میں اپنی خوشی محسوس کرتا ہے جب وہ ضرورتمندوں کی بھر پور مدد کرے ۔اس عید پر سب سے پہلے لوگ قربانی کے جانور تلاش کرتے رہتے ہیں اور اسی جگہ قربانی کے جانور خریدتے ہیں جہاں انہیں دوسری جگہوں کے مقابلے میں زیادہ قیمتیں ادا نہ کرنا نہ پڑیں ۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ سرکاری طور پر ابھی یہ کالم لکھنے تک قربانی کے جانوروں کی قیمتیں مقرر نہیں کی گئی ہیں ۔نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ کوئی ایک قیمت بتاتا ہے جبکہ کوئی دوسرادوسری قیمتیں بتاکر لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائیز فایدہ اٹھاتا ہے ۔عوامی حلقے یہ جاننے سے قاصر نظر آتے ہیں کہ کیا گوشت کو ڈی کنٹرول کرنے کا مطلب اس کا کاروبار کرنے والوں کو لوگوں کو من مانے قیمتوں پر گوشت کو فروخت کرنے کی کھلی چھوٹ دینا ہے ۔کل ہی لیفٹننٹ گورنر نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں عیدالاضحی کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات اور تیاریوں کے بارے میں افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ان مقامات جہاں عید نمازوں کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات ہونے والے ہیں میں پینے کے پانی ، بجلی اور صحت و صفائی کے حوالے سے انتظامات کریں تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ پہنچ سکے ۔انہوں نے اس سلسلے میں افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے فرایض کی انجام دہی سے کوتاہی نہ برتیں ۔اس دوران ہر طرف سے لوگ یہی شکایت کرتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی قیمتیں مقرر نہ کرنے سے وہ من مانی قیمتیں طلب کرنے سے گریز نہیں کررہے ہیں ۔ان لوگوں کو چونکہ اب پولیس وغیرہ یا کسی بھی سرکاری محکمے کا کوئی ڈر وغیرہ نہیں ہے اسلئے وہ کوئی بھی قیمت طلب کرنے سے نہیں ہچکچاتے ہیں نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ لوگ بیچ میں پسے جارہے ہیں لوگوں نے یہ مذہبی فریضہ ادا کرنے کے لئے اب قربانی کے جانور خریدنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔اس کا اثر دوسری چیزوں پر بھی پڑنے لگا ہے اور عید پر بازاروں میں ہر چیز مہنگے داموں بکنے لگی ہے ۔پھر بھی لوگ یہ سمجھنے سے قاصر نظر آتے ہیں کہ اگر کوئی ساگ سبزی کے لئے ایک دو روپے زیادہ طلب کرتا ہے تو اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے یعنی اس کے خلاف پولیس چالان درج کرتی ہے لیکن اتنا بڑا مسلہ یعنی گوشت کی قیمتوں کا مسلہ حل کرنے کے بجاے اس کی قیمتوں سے حکومت نے جس طرح لا تعلقی اختیار کی ہے وہ عام لوگوں کے لئے واقعی باعث پریشانی ہے ۔جہاں تک دوسری چیزوں کا تعلق ہے تو وہ بھی اب اونچے داموں بکنے لگے ہیں اور سرکار خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

وقت کا صحیح استعمال

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

اسی بارے میں

وقت کا صحیح استعمال
ادارتی

وقت کا صحیح استعمال

17 اکتوبر 2026
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
Next Post
یوم عرفہ پر وادی کے اطراف و اکناف میں بازاروں میں ایک مرتبہ پھر گہما گہمی

عید خریداری میں گراوٹ کے رجحانات عیاں ،کاروباری طبقہ میں بے چینی کا عالم

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

قربانی کے جانوروں کی قیمتیں ،مقر ر کرنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

26 جون 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا
بین اقوامی

چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا

05 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d