Daily Aftab
22 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(انسانی جانوں کے تحفظ میں غفلت کیوں؟)

by Online Desk
11 جون 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

گذشتہ دنوں کتوں کے حملے میں ایک اور معصوم زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔اطلاع کے مطابق بٹہ مالومیں یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب معصوم بچہ جس نے ابھی زندگی کی صرف سات بہاریں دیکھی تھیںسڑک پر چل رہاتھا کہ دس بیس کتے اس کے پیچھے پڑ گئے کتوں کو دیکھ کر معصوم بچہ بھاگنے لگااور ایک کھلی ڈرین میں گر کر جاں بحق ہوا۔اس سے قبل کپوارہ میں ایک آٹھ سال کی بچی بھی کتوں کے حملے میں لقمہ اجل بن گئی جبکہ بارہمولہ میں ایک وکیل صاحب پر کتوں نے حملہ کرکے اسے موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ایسی ایک نہیں دو نہیں بلکہ درجنوں مثالیں دی جاچکی ہیں ۔جی 20کانفرنس کے موقعے پر جب مہمانوں کو پولو ویو مارکیٹ لیجایا جارہا تھا اس وقت بھی کتوں کی فوج نے رنگ میں بھنگ ڈالدی چنانچہ میونسپلٹی کے ڈاگ سکارڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے کتوں کو پکڑ کر محفوظ جگہ پر چھوڑ دیا۔غرض ایسی کوئی جگہ نہیں ایسی کوئی سڑک گلی کوچہ نہیں جہاں کتوں کا راج نہ ہو۔ان کتوں کی وجہ سے بچوں ،عمر رسیدہ افراد اور خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل بنتا جارہا ہے ۔کیونکہ بچے اور خواتین اکثر کتوں کے شکار بن جاتے ہیں۔ہر روز شہر اور وادی کے دوسرے ہسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز آتے ہیں ان میں سے کئی ایک کیس سیریس نوعیت کے ہوتے ہیں ۔جن کے علاج کے لئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔اکثر لوگ پوچھتے رہتے ہیں کہ کیا کتوں کے آگے انسانی جانوں کی قیمت کچھ نہیں ہے ؟چنانچہ جب کتوں کی فوج میں غیر معمولی اضافہ ہونے لگاتو سرینگر میونسپل کونسل نے ماہرین کے صلاح مشورے کے بعد کتوں کی نسل کم کرنے کے لئے ان کی نسبندی کا پروگرام بنایا اس مقصد کے لئے ٹینگہ پورہ بائی پاس پر ایک خصوصی مرکز قایم کیا گیا ہے لیکن ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا وہ مرکز چالو کیا گیا ہے یا نہین ۔تعجب کامقام ہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا مقصد شہر کو خوبصورت بناکر اسے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنانا ہے ۔اس وقت جبکہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت لال چوک اور اس کے گرد ونواح کی تزنئین کاری جاری ہے اور شام کے وقت سیاح جوق در جوق لال چوک گھنٹہ گھر کے قریب نظر آتے ہیں لیکن کتوں کے غول کے غول ان کو زبردست پریشان کرتے ہیں کیونکہ لال چوک اور اس کے گرد ونواح میں درجنوں کتے گھومتے رہتے ہیں جو ہر آنے جانے والے کو کاٹتے ہیں اور گندگی اور غلاضت پھیلانے کا باعث بن جاتے ہیں۔چنانچہ بار بار یہ معاملہ متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا گیا لیکن اس بارے میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔یہ بات لال چوک کے ٹریڈرس نے بتائی انہوں نے کہا کہ کتے جہاں سیاحوں اور دوسرے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں تو دوسری طرف پورے چوک میں کتے گندگی اور غلاضت پھیلاتے ہیں ۔اسلئے آوارہ کتوں کے خلا ف مونسپلٹی کی کاروائی ناگزیر بنتی جارہی ہے ۔ان حالات میں سرینگر میونسپلٹی کو چاہئے کہ فوری طور کتوں کی نسبندی کے پروگرام کو جنگی بنیادوں پر شروع کرکے ان کی بڑھتی آبادی پر روک لگائے ۔ایک حالیہ سروے کے مطابق وادی میں انسانوں کے برابر کتوں کی آبادی ہے اور اگر اسے بڑھنے سے روکا نہ گیا تو نہ جانے اور کتنی معصوم جانیں ان کا نشانہ بن سکتی ہیں۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی

(کشمیری فروٹ گروورس کے خدشات دُور کرنیکی ضرورت)

اسی بارے میں

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)
ادارتی

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

20 ستمبر 2023
پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی
بین اقوامی

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری فروٹ گروورس کے خدشات دُور کرنیکی ضرورت)

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

نہ بجلی نہ پانی ،چاروں طرف ہا ہا کار

15 ستمبر 2023
امریکی میوہ جات اور دالوں کی درآمدپر ڈیوٹی میں مزید تخفیف
ادارتی

(امریکی سیب پر درآمدی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ حیران کن)

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عام شہری متاثر

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل طریقہ کار اپنانے کی شروعات)

11 ستمبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جی 20سربراہی اجلاس اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات)

10 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(بچہ مزدوری کا رحجان تشویشناک حد تک بڑھنے لگاہے )

08 ستمبر 2023
Next Post
عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان،قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ

اہم خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(انسانی جانوں کے تحفظ میں غفلت کیوں؟)

11 جون 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔