Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان،قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ

by Online Desk
11 جون 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ کے توازن اور استحکام کے لیے وہ آئندہ ماہ سے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل تک کمی کر دے گا۔سعودی وزارتِ توانائی کے ایک بیان کے مطابق سعودی عرب نے پہلے خام تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کی تھی جب کہ اب مزید 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی سے مجموعی پیداوار میں 15 لاکھ بیرل کی کمی ہو جائے گی۔بیان میں مزید کہا گہا ہے کہ اس کمی پر عمل درآمد جولائی سے شروع ہو گا جب کہ اس میں توسیع کی جاتی رہے گی۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے بعد سعودی عرب کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 90 لاکھ بیرل یومیہ ہو جائے گی۔سعودی عرب کا یہ فیصلہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے ویانا میں ہونے والے سات گھنٹےکے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ اوپیک تیل پیدا کرنے والے 13 ممالک کی تنظیم ہے جب کہ 10 دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کو شامل کرکے اسے اوپیک پلس کا نام دیا جاتا ہے۔اوپیک پلس میں شامل ممالک عالمی سطح پر خام تیل کی 40 فی صد پیداوار کرتے ہیں۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 2024 کے آخر تک اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کی کمی کریں گے۔ البتہ سعودی عرب نے یک طرفہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پیداوار میں جولائی سے کمی لائے گا۔امریکہ کی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں یومیہ 10 کروڑ بیرل تیل کی پیداوار ہوتی ہے جب کہ سب سے زیادہ 20 فی صد پیداوار امریکہ کرتا ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب 12 فی صد، روس 11 فی صد، کینیڈا چھ فی صد اور چین پانچ فی صد تیل کی پیداوار کرتے ہیں۔دوسری جانب اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ دنیا میں پیدا ہونے والے تیل کا سب سے بڑا حصہ یعنی 20 فی صد امریکہ استعمال کرتا ہے اس کے بعد چین 15 فی صد، بھارت پانچ فی صد، روس اور جاپان چار چار فی صد جب کہ سعودی عرب تین فی صد استعمال کرتے ہیں۔نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ویانا میں اجلاس کے بعد سعودی عرب کے وزیرِ توانائی عبد العزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔ پیداوار کے لیے مقرر کیے گئے نئے اہداف مزید شفاف اور جائز بنائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو تیل کی پیداوار میں مزید کمی بھی کی جا سکتی ہے۔سعودی آرامکو کے انجینئر اور صحافی سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 28 جون 2021 کو حویہ نیچرل گیس لیکویڈز ریکوری پلانٹ کو دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی کوشش ہے کہ ملک کی معیشت محض تیل سپر انحصار کرنے کے بجائےمتبادل راستے اختیار کرے۔ اس لیے اس نے مختلف بڑے منصوبے شروع بھی کیے ہیں، جن کے لیے خطیر سرمایہ درکار ہے اس لیے سعودی عرب کی کوشش ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام رہے جس سے اس کے بڑے منصوبوں کے لیے سرمایہ فراہم ہوتا رہے۔بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مطابق سعودی عرب کو اپنے اہداف پورے کرنے کے لیے عالمی سطح پر تیل کی قیمت کم از کم 80.90 ڈالر فی بیرل درکار ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 75 سے 78 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہے۔سعودی عرب نے صحرا میں ایک نیا شہر ’نیوم‘ بسانا شروع کیا ہے، اس منصوبے کی مجموعی لاگت 500 ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

اسی بارے میں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کی  معیشت  کا2.65 لاکھ کروڑ روپے تک  پہنچنے کا امکان

02 اکتوبر 2025
بھارت چپ سازی میں تیز رفتاری کے لیے تیار۔ صنعت کے رہنما کا دعویٰ
تازہ ترین خبریں

بھارت چپ سازی میں تیز رفتاری کے لیے تیار۔ صنعت کے رہنما کا دعویٰ

02 اکتوبر 2025
 بھارتی کافی کی برآمدات پہلی بار 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
قومی

مختلف ریاستوں میں کافی کے باغات کو متنوع بنانے کی ضرورت ہے۔ کامرس سکریٹری

02 اکتوبر 2025
ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد
بین اقوامی

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

02 اکتوبر 2025
 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

01 اکتوبر 2025
 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

01 اکتوبر 2025
Next Post
یوسمرگ میں فارسٹ پروٹیکشن فورس رِپورٹنگ سینٹر کا اِفتتاح کیا گیا

یوسمرگ میں فارسٹ پروٹیکشن فورس رِپورٹنگ سینٹر کا اِفتتاح کیا گیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
بین اقوامی

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان،قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ

11 جون 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں بنیادی سہولیات کا فقدان کیوں ؟)

25 جولائی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d