Daily Aftab
29 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(جی 20اجلاس کا کا میاب انعقاد اولین ترجیح)

by Online Desk
14 مئی 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جی 20اجلاس کے ٹوارزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں ایک سو سے زیادہ غیر ملکی اور ملکی مندوبین کی شرکت کے امکانات کے پیش نظر اجلاس کی کامیابی کے لئے حکومت کی طرف سے ہر طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس اجلاس کو تاریخی نوعیت کا بنانے کیلئے سرکاری طور پر کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجارہا ہے ۔غیر ملکی مندوبین کے لئے خاص طور پر کانفرنس ہال کی تزئین کاری کا سلسلہ برابر جاری ہے اور اس کے علاوہ ان مقامات جہاں ان کی سیر کا پروگرام بنایا گیا ہے کو بھی جاذب نظر بنایاجارہا ہے ۔جن میں خاص طور پر جھیل ڈل شامل ہے ۔مندوبین کیلئے جھیل ڈل کی سیر کے علاوہ مغل باغات کی سیر بھی شامل ہے ۔مغل باغات کی بھی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے اور حکومت کی کوشش یہ ہے کہ مندوبین چاہے وہ ملکی ہوں یا غیر ملکی ان کو ہر طرح کی سیر و تفریح کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔گلمرگ کو بھی جاذب نظر بنانے کی کوششوں کا آغاز کیا گیا ہے ۔اس بارے میں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں غیر ملکی ڈیلی گیٹس سے ملنے کا موقعہ ملے گاتو وہ انہین کشمیر کے بارے میں بتائینگے اور ان پر زور دینگے کہ وہ اس کانفرنس کے دوران جموں کشمیر میں سیاحت کے حوالے سے لئے جانے والے فیصلوں کو عملانے کیلئے اقدامات کریںتاکہ اس پہاڑی خطے کے لوگوں کی معیشت مستحکم ہوسکے ۔اس بات کا حکومت نے پہلے ہی اس بات کا اعلان کیا ہے کہ کشمیر میں جی 20اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ اسی بات کو مدنظر کیا گیا تاکہ یہاں اس سیکٹر کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بحیثیت صدر جی 20گروپ اس بات کا فیصلہ پہلے ہی لیاتھا کہ اس گروپ کے ٹوارزم ورکنگ گروپ کا اجلاس کس جگہ کیاجانا چاہئے تاکہ اس خطے کے ٹوارزم سیکٹر میں ایک نئی روح پھونکی جاسکے اور اس سے وابستہ لوگوں کی معاشی اور اقتصادی حالت میں سدھار لایا جاسکے ۔اس لحاظ سے یہ کانفرنس کشمیری عوام کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل قرار دی جاسکتی ہے ۔وادی میں صحت افزا مقامات کی سیر کے دوران غیر ملکی مندوبین ہوسکتا ہے کہ براہ راست ان کشمیریوں کے ساتھ ملاقات کرینگے جن کا تعلق سیاحت سیکٹر سے ہوسکتاہے ۔ان میں ایک تو ہوٹل مالکان ،ٹرانسپورٹرس ،گھوڑے بان اور کشمیری مصنوعات کا کاروبار کرنے والے شامل ہوسکتے ہیں۔ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ سیاحت کے حوالے سے غیر ملکی مندوبین کو ہر وہ سہولیات فراہم کریں جس کے لئے کشمیر پوری دنیا میں مشہور ہے ۔ان کو غیر ملکی مندوبین کو غیر معمولی مہمان نوازی دکھانی چاہئے تاکہ ان کو معلوم ہوسکے کہ کشمیری انتہائی شائیستہ ااور بااخلاق ہیں ۔کشمیری عوام کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جی 20اجلاس یہاں کی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جاسکتا ہے اور اجلاس میں جو بھی فیصلے لئے جاینگے جب انہیں عملایا جاے گاتو واقعی کشمیر ٹوارزم کے لحاظ سے بلندیوں پر پہنچ سکتاہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس کے آئی سی سی میں جی 20ملکوں سے وابستہ مندوبین کا اجلاس 22مئی سے 24مئی تک ہوگا اور تین دن کے اس اجلاس کے کا میاب انعقاد کیلئے حکومت ہر سطح پر متحرک ہوگئی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
چیف جسٹس نے خواجہ باغ میں وَن سٹاپ سینٹر اور ڈسٹرکٹ ہب فار وومن امپاورمنٹکی پیش رفت کا جائزہ لیا

چیف جسٹس نے خواجہ باغ میں وَن سٹاپ سینٹر اور ڈسٹرکٹ ہب فار وومن امپاورمنٹکی پیش رفت کا جائزہ لیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جی 20اجلاس کا کا میاب انعقاد اولین ترجیح)

14 مئی 2023
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
کورونا کے 1800 سے زیادہ نئے معاملے درج
صحت

ملک میں کورونا کے 625 نئے معاملوں کی تصدیق

08 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d