Daily Aftab
23 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لوک سبھا میں اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث

by Online Desk
02 جولائی 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بی جے پی کے ارکان ہندو ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن وہ نفرت پھیلاتے ہیں: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے پورے ہندو سماج کو پرتشدد کہا ، انہیں پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے: بھاجپا
نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان ہندو ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن ہندو متشدد نہیں ہیں جبکہ وہ نفرت پھیلاتے ہیں اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں۔ بی جے پی نے ہندو مذہب پر حملے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ مسٹر گاندھی پورے ہندو سماج کو پرتشدد کہہ رہے ہیں جو غلط ہے اور انہیں اس کے لئے معافی مانگنی چاہئے ۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر مداخلت کی تو حکمراں جماعت کے لوگوں نے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر گاندھی سے کہا کہ انہوں نے پورے ہندو سماج کو پرتشدد کہا ہے ، اس لیے انہیں پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے ۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی حکمت عملی کے تحت آئین اور ملک کے نظام پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ حکومتی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اقلیتوں اور اپوزیشن ارکان پر حملے کر کے جیل بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود مودی حکومت کے اس حملے کا شکار ہوا ہوں۔ مجھے دو سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا، مجھے پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا، میرا گھر چھین لیا گیا اور جب ایسے حملے ہوتے ہیں تو پوری اپوزیشن آئین مخالف سوچ کے خلاف اکٹھی ہو جاتی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کے ان حملوں پر حکمراں پارٹی نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگانے شروع کر دیے ، جس پر مسٹر گاندھی نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد ‘جے آئین’ کہہ کر جواب دیا۔ اس دوران انہوں نے ایوان میں بھگوان شیو کی تصویر دکھائی، لیکن جب اسپیکر نے انہیں روکا تو مسٹر گاندھی نے پوچھا کہ کیا بھگوان شیو کی تصویر نہیں دکھائی جا سکتی؟ بھگوان شیو ابھے مدرا میں ہیں۔ گرو نانک جی ابھے مدرا میں ہیں۔ ابھے مدرا میں بھگوان مہاویر کی تصویر بھی دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عظیم انسانوں نے عدم تشدد کی بات کی، خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ مت ڈرو، مت ڈرو۔ ابھے مدرا کا مطلب ہے ڈرنا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دوسری تصویریں دکھائی جاتی ہیں تو بھگوان شیو کی تصویر دکھانے میں کیا حرج ہے ۔ شیو شکتی ہے اور ترشول شکتی کی علامت ہے اور شیو جی کی ترشول عدم تشدد کی علامت ہے لیکن جو خود کو ہندو کہتے ہیں وہ تشدد کرتے ہیں اور نفرت پھیلاتے ہیں۔ عدم تشدد ہماری علامت ہے ۔”وزیر اعظم نے اس پر مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پورے ہندو سماج پر تشدد کا الزام لگایا ہے ۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کہا کہ پورے ہندو سماج کو پرتشدد نہیں کہا جا سکتا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تشدد کی بات کرتا ہے اور آئینی عہدہ پر فائز شخص کے لیے تشدد کو کسی مذہب سے جوڑنا غلط ہے اور اس پر اپوزیشن لیڈر کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے ۔ ایوان میں اصولوں کی پابندی کی جائے ۔ بی جے پی کے نشی کانت دوبے نے کہا کہ آئین کسی مذہب پر حملے کی اجازت نہیں دیتا، اس لیے اپوزیشن لیڈر کو معافی مانگنی چاہیے ۔ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ایوان کا وقار برقرار ہے ، اس لیے بولتے وقت باوقار الفاظ کا استعمال کیا جانا چاہیے ۔ اپوزیشن لیڈر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تحمل سے بات کریں، کسی مذہب میں مداخلت نہ کریں اور اسپیکر پر مائیک بند کرنے کا الزام لگانا درست نہیں۔ مسٹر گاندھی نے کہا “ہندو کبھی نفرت اور تشدد میں ملوث نہیں ہوتے ہیں، لیکن بی جے پی ہر وقت خوف پھیلا رہی ہے اور تشدد اور نفرت کو فروغ دے رہی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے مسٹر مودی پر بھی حملہ بولا اور کہا کہ مودی کی آتما پرماتما ہے ۔ انہوں نے گاندھی جی کے بارے میں فلم گاندھی سے معلومات حاصل کیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بھارت کے سٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام کو تعلیمی اداروں سے جوڑنے کی ضرورت ۔  صدر مرمو

افسران کیلئے لوگوں کا اعتماد جیتنا اور برقرار رکھنا ضروری

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان بالا میں ہنگامہ
قومی

لوک سبھا میں اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث

02 جولائی 2024
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
افغانستان میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین خبریں

افغانستان میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی

03 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(مرکزی وزرا کی وادی آمد اور اہمیت)

19 اکتوبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d