نئی دلی /و زیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے ساتھ اہم بات چیت کے لیے قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ایجنڈے میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینا شامل ہے۔یہ دورہ ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کی حالیہ رہائی کے بعد ہورہا ہے جنہیں اگست 2022 سے حراست میں لیا گیا تھا۔ وزارت خارجہ امور نے انکشاف کیا کہدورے کے دوران، وہ قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کریں گے۔جے شنکر کی بات چیت میں سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی سلامتی سمیت کئی مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔ اہم علاقائی خدشات، جیسے کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فروری کے وسط میں قطر کا دورہ کیا، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے بات چیت کی گئی۔













