نئی دہلی،9مارچ/ اترپردیش کے باغپت ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں باغپت ضلع کے بڑوت علاقے میں شراب پینے والے لوگوں کے درمیان جھگڑے میں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش میں مصروف ہوگئی۔معلومات کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ بدھ کی دوپہر اتر پردیش کے باغپت ضلع کا ہے۔ جہاں متوفی نوجوان وکی (22) ولد مرحوم پرمود ہلواڑی گاو¿ں کا رہنے والا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہولی کی شام وکی اسی گاو¿ں کے ایک نوجوان کے ساتھ اپنے ہی گھر میں شراب پی رہا تھا۔ شراب پیتے ہوئے دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ جس کے بعد نوجوان نے وکی کو یکے بعد دیگرے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اسی دوران جب کافی دیر بعد وکی گھر نہیں پہنچا تو گھر والوں نے اس کی تلاش کی۔ تلاش کے دوران لواحقین کو وکی کی لاش خون میں لت پت ملی۔واضح رہے کہ بڑوت پولیس افسر ساویرتنا گوتم نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی دیر شام باروٹ علاقے کے ہلواڑی گاو¿ں میں کچھ لوگ اکٹھے بیٹھے شراب پی رہے تھے۔ اس دوران ان میں شامل دو نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ایک نوجوان نے وکی (22) نامی نوجوان کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ متوفی وکی (22) ہلواڑی گاو¿ں کا رہنے والا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔













