ADVERTISEMENT
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم نوجوان پرجموں کشمیر کے نوجوانوں سے کہا کہ کچھ بیرونی طاقتیں جموںکشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کا مستقبل خراب ہو تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار چاہتی ہے کہ جموں کشمیر کے نوجوان ملک کی ترقی میں پیش پیش رہیںاور عالمی سطح پر جموں کشمیر کے نوجوان اپنی قابلیت کا لوہا منوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے اور جموں کشمیر کو آگے لیجانے کےلئے یہاں کے نوجوانوں کو آگے آنا چاہئے ۔
ADVERTISEMENT