Daily Aftab
19 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

یومِ آزادی سے قبل راجوری فوجی کیمپ پر فدائین حملہ ایک جے سی او سمیت 3 فوجی اہلکار ہلاک،2 جنگجوازجان

by Online Desk
11 اگست 2022
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی اور جموں میں ہائی الرٹ ،فوج، پولیس اور فورسز کو چوکنا رہنے کی ہدایت
جموں فدائین حملے کی ایل جی منوج سنہا نے کی زبردست مذمت ،مہلوک فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش
سرینگر/11اگست//جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح ملی ٹینٹوں نے فدائین حملہ کیا جس میں ابتدائی طور پر تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 فدائین جنگجوﺅں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے ۔ ادھر اس واقعے کے بعد جموں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی فوج ، فورسز اور پولیس کو الارٹ پر رکھا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی، اس دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ یوم آزادی سے قبل فوجی کیمپ پر حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔اس دوران راجوری فدائین حملے کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قراردیا ہے ۔ ایل جی نے مہلوک فوجی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ۔ اطلعات کے مطابق یوم آزادی یعنی 15اگست سے قبل ہی راجوری کے درہال پولیس اسٹیشن سے چھ کلومیٹر کی دوری پر واقع فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی شدید طورپر زخمی ہوئے اگر چہ ا±نہیں ا±دھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تین فورسز اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ذ

رائع نے بتایا کہ راجوری کے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر ا±س وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب جمعرات نماز فجر سے قبل کیمپ کے باہر گولیوں اور بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد وسیع علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔اگرچہ ابھی تک عسکریت پسندوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، ہلاک ہونے والے فوجیوں میں صوبیدار (جونیئر کمیشنڈ آفیسر) راجندر پرساد، رائفل مین منوج کمار اور رائفل مین لکشمنن ڈی شامل ہیں جبکہ اس حملے میں دومزید فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ادھر فوج نے دو جنگجوﺅں کو بھی مارنے کی تصدیق کی ہے ۔ یوم آزادی سے چارروز قبل راجوری کے فوجی کیمپ پر ہوئے فدائین حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے فوجی تنصیبات، پولیس اسٹیشنوں اور دیگر حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ممکنہ حملوں کو ٹالنے کی خاطر جموں خطے میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ادھراس حملے کے بعد جموں اور سرینگر میں الارٹ جاری کیا گیا ہے اور فوج ، فورسز و پولیس کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس طرح کے کسی بھی دوسرے ممکنہ حملے کو ٹالا جاسکے ۔ دریں اثناءراجوری فدائین حملے میں مرنے والے فوجی اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے ۔ انہوںنے زخمی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعاکی ۔ ایل جی موصوف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح کی حرکات سے جموں کشمیر میں عمل عمل متاثر نہیں ہوسکتا ۔

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
رام بن میں خوفناک سیلابی ریلے میں ماں بیٹی بہہ گئیں، متعدد گاڑیاں اور مکانات بھی بہالئے

رام بن میں خوفناک سیلابی ریلے میں ماں بیٹی بہہ گئیں، متعدد گاڑیاں اور مکانات بھی بہالئے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

یومِ آزادی سے قبل راجوری فوجی کیمپ پر فدائین حملہ ایک جے سی او سمیت 3 فوجی اہلکار ہلاک،2 جنگجوازجان
تازہ ترین خبریں

یومِ آزادی سے قبل راجوری فوجی کیمپ پر فدائین حملہ ایک جے سی او سمیت 3 فوجی اہلکار ہلاک،2 جنگجوازجان

11 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
بھارت میں80 فیصد آبادی کو کووڈ ٹیکے لگانے کا دعویٰ
تازہ ترین خبریں

بھارت میں80 فیصد آبادی کو کووڈ ٹیکے لگانے کا دعویٰ

17 نومبر 2021
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d