واد کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان
جموں ڈویژن میں شدید موسلا دھار بارشوں نے قہر بپا کرتے ہوئے ماں بیٹی کو بہا لیا ہے۔ دونوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر ڈویژن کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں نے کئی ماکات اور گاڑیوں کو بھی بہالیا ہے جبکہ متعدد سڑکیں ہنوز زیر آب ہیں۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں بھی اگلے چوبیس گھنٹوں میں درمیانہ درجے کی بارش کا امکان جتا یا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح سے جموں ڈویڑن میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث کئی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ نالوں اور ندیاں تیز ہیں اور کئی سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں ڈویڑن میں موسلادھار بارش اور کشمیر ڈویڑن میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ادھر رام بن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے نے ماں بیٹی کو بہا کر لیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ افراد ماں اور بیٹی کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ان کی شناخت شمینہ بیگم زوجہ شبیر احمد اور ان کی بیٹی روزیہ بانو کے طور پر ہوئی ہے۔

جموں سرینگر نیشنل ہائی وے (این ایچ) 44 رامبن میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔پہاڑیوں اور میدانی علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے جموں میں اکھنور، توی میں دریائے چناب سمیت کئی دریاو¿ں اور ندی نالوں کی سطح آب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ اور محکمہ فلڈ کنٹرول صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں کو دریاو¿ں اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ڈومنہ کے وارڈ نمبر 61 کے ادے والا میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ایک بار پھر ادے والا نالہ کے کنارے واقع گورنمنٹ مڈل سکول پانی سے بھر گیا۔ جمعرات کی صبح شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی ہے۔ اس دوران کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ فلورا نالہ کا پانی پل کے اوپر پہنچ گیا ہے۔ یہاں سڑک عبور کرتے ہوئے کاریں پانی میں ڈوب رہی ہیں۔ دوسری جانب نالے کا پانی مڈھ پل کے اوپر سے بہہ رہا ہے۔ ایسے میں مارہ سے جموں تک سڑک بند ہے۔سامبا میں بارش ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بارش کا پانی یہاں کئی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جس سے گھریلو سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ وجے پور کے رام گڑھ علاقے میں بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہونے کی بھی خبر ہے۔ دوسری جانب بارش کی وجہ سے سانبہ مانسر روڈ بند ہو گیا ہے۔ضلع جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے بلول ڈرین میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے ندی نالہ کی طرف نہ جانے کی اپیل کی ہے۔ادھم پور ضلع کے چنینی علاقے میں دیر رات سے موسم کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ رات سے یہاں بارش ہو رہی ہے۔ پورا علاقہ دھند سے ڈھکا ہوا ہے۔ جموں ڈویڑن کے ترقی یافتہ سیاحتی مقامات پٹنی ٹاپ، ناتھا ٹاپ، سناسر سمیت پورے علاقے میں کہرے کا اثر برقرار ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو بھی آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور دن میں بھی لائٹس جلا کر چل رہے ہیں۔چنینی پتنگڑھ روڈ کے درمیان گرنے والے موڑ میں پانی بڑھنے سے ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ موسم کی تبدیلی کے باعث بدھ کی رات گئے سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے