لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ سماجی بہبود کی انٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سکیم ( آئی سی ڈی ایس ) کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورانِ جائزہ مشیر موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ وہ آئی سی ڈی ایس کا بنیادی مقصد بچوں کو بالخصوص پسماندہ اور دُور دراز علاقوں کے بچوں کو غذائیت فراہم کرنا ہے ۔ اُنہوں نے اِس سلسلے میں زیرِ اِلتوا¿ ادائیگیوں سے متعلقہ اَمور کا بھی جائزہ لیا۔سیکرٹری شیتل نندا نے مشیر فاروق خان کو جانکاری دی کہ محکمہ کی طرف سے پوشن ابھیان کے تحت اہداف طبعی اور مالی کامیابی کے ساتھ حاصل کئے جارہے ہیں۔اِسی طرح پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا ( پی ایم ایم وی وائی ) کے تحت اہداف بھی محکمے کے ذریعے حاصل کئے جارہے ہیں۔ اِس سکیم کے تحت 49 ہزارہدف میں سے44ہزار مستفیدین کو پہلے ہی 5 ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جا چکی ہے۔سیکرٹری نے بتایا کہ ہر ایک آنگن واڑی سینٹر میں پینے کا صاف پانی اور بیت الخلاءکی سہولیتیں تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ پینے کے پانی کی 28,078سہولیات کے ہدف میں سے صرف 1900 مکمل ہونا باقی ہےں۔ اِسی طرح 25,469 بیت الخلاءکے پروجیکٹوں میں سے صرف 2,600 مکمل ہونا باقی ہےں۔محکمہ نے دیگر پروجیکٹوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔مشیر فاروق خان کو آنگن واڑی سینٹر ، وہاں کے کارکنوں کے مو¿ثر اور بہترین استعمال کے لئے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے عملے کی درست کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔اُنہوں نے ایم ڈی آئی سی ڈی ایس کی جانب سے پیش کردہ تمام مسائل اور مطالبات کو بغور سنا اوراُنہوں نے منا سب حل سے ضرورت پڑنے پر سینٹر کو بڑھانے کا یقین دِلایا ۔ اُنہوں نے ریلیف کی تقسیم، استفادہ کنندگان کی اہلیت وغیرہ سے متعلق مسائل میں ابہام کی گنجائش کو ختم کرنے کے لئے نئے اور واضح اصول وضع کرنے پر زور دیا۔مشیرموصوف نے جموںوکشمیر یوٹی کے ہر آنگن واڑی سینٹر کی جیو ٹیگنگ پر زور دیا ۔ اِس طریقہ¿ کار سے ان علاقوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جہاںاِضافی مراکز کی ضرورت ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی زیادہ سے زیادہ تقسیم ہوگی۔مشیرفاروق خان نے ضلعی دفاتر کی طرف سے اَفراد کی من مانی مصروفیات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کرنے اور غلطی کرنے والے اَفسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں محکمانہ اَمور بشمول ڈی پی سیز ، بھرتیوں سے متعلق اور قانونی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس روبینہ کوثر ، محکمہ سماجی بہبود اور آئی سی ڈی ایس کے دیگر اَفسران موجود تھے۔