ADVERTISEMENT
نئی دہلی(یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج حکومت پر کورونا وبا کے دوران مرنے والوں کی تعداد کو غلط رپورٹ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ حکومت جھوٹے اعداد و شمار دے کر مرنے والوں کے درد کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ جو لوگ کورونا کی وجہ سے اپنے پیاروں کی جان گنوا بیٹھے ہیں، ان کے دکھ کو غلط اعداد و شمار دے کر چھپایا نہیں جا سکتا۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا“کووڈ سے مرنے والوں کے کنبوں کی کہانیاں سچی ہیں، ان کا درد اور تکلیف سچ ہے ، لیکن حکومتی اعدادوشمار جھوٹے ہیں۔ صحیح اعداد و شمار بتانے ہوں گے اور معاوضہ” دیا جائے ۔
ADVERTISEMENT