Daily Aftab
19 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھارت صنفی مساوات کو آگے بڑھانے اوردنیا میں امن پروان چڑھانے کا کام  جاری رکھے گا۔  وزیر دفاع

by Online Desk
22 اگست 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دہلی۔ 22؍اگست۔ ایم این این۔وزیرِ دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے بھارت سمیت 15 ممالک کی خواتین افسران سے بات چیت کی، جو نئی دہلی کے مانیک شا ہسنٹر میں منعقدہ اقوام متحدہ ویمن ملٹری آفیسرز کورس میں شریک ہیں۔ یہ تقریب 18 تا 29 اگست  تکوزارتِ دفاع اور وزارتِ خارجہ کے تحت سینٹر فار یونائیٹڈ نیشنز پیس کیپنگ کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد خواتین فوجی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں کثیر جہتی یو این مشنز میں مؤثر شرکت کے قابل بنانا ہے۔ساوتھ بلاک میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے بڑا شراکت دار ہونے کے ناطے خواتین کی شمولیت اور ان کے انضمام کا ہمیشہ سے حامی رہا ہے۔ اقوام متحدہ ویمن ملٹری آفیسرز کورس  جیسے اقدامات کے ذریعے بھارت خواتین افسران کو پیچیدہ امن قائم رکھنے کے ماحول کے لیے تیار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہہم اپنی مسلح افواج اور امن قائم رکھنے والے دستوں میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں تاکہ انہیں قیادت اور خدمت کے مساوی مواقع میسر آئیں۔ ہم اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر صنفی مساوات کو آگے بڑھانے، جامع قیادت کو فروغ دینے اور ایک ایسی دنیا بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے جہاں امن صرف قائم نہ رہے بلکہ تنوع اور مساوات کے ذریعے پروان چڑھے۔”اس کورس میں آرمینیا، جمہوریہ کانگو، مصر، آئیوری کوسٹ، کینیا، کرغزستان، لائبیریا، ملائیشیا، مراکش، نیپال، سیرالیون، سری لنکا، تنزانیہ، یوروگوئے اور ویتنام کی افسران شریک ہیں۔ ان کے ساتھ بھارت کی 12 خواتین افسران اور 5 انٹرنز بھی شامل ہیں، جس سے یہ پروگرام تربیت اور تبادلۂ خیال کے لیے ایک متحرک بین الاقوامی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 15 ممالک کی افسران کی موجودگی دراصل اقوام متحدہ کے تنوع، اتحاد اور تعاون کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہآپ تبدیلی کی مشعل بردار ہیں۔ آپ کی لگن نہ صرف امن قائم رکھنے کو مضبوط کرتی ہے بلکہ عالمی سلامتی کے ڈھانچے کو بھی تقویت دیتی ہے۔ بھارت آپ کے ساتھ کھڑا ہے، آپ کی خدمات پر فخر کرتا ہے اور آپ کے سفر میں ہر ممکن تعاون کا عزم رکھتا ہے۔اقوام متحدہ کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ امن قائم رکھنے والے مشنز میں خواتین کی زیادہ شمولیت کا عزم اس حقیقت سے جڑا ہے کہ خواتین امن قائم رکھنے کو زیادہ مؤثر، جامع اور پائیدار بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہخواتین افسران امن مشنز میں قیمتی نقطۂ نظر اور طریقہ کار لاتی ہیں۔ وہ اکثر مقامی برادریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادہ گہرا اعتماد قائم کرنے میں کامیاب رہتی ہیں، جن کی آوازیں جنگ زدہ معاشروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں نہایت اہم ہوتی ہیں۔ ان کی موجودگی جنسی تشدد کی روک تھام، انسانی امداد تک رسائی میں بہتری اور زمینی سطح پر صنفی مساوات کے فروغ میں مدد دیتی ہے۔ مزید برآں، خواتین امن افسران طاقتور رول ماڈلز کے طور پر سامنے آتی ہیں، جو مقامی خواتین اور بچیوں کو امن اور سلامتی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے متاثر کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی اپنی امن مشنز کی تاریخ بھی خواتین افسران کی صلاحیت اور قوت پر یقین کی عکاسی کرتی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سینک سکول نگروٹہ کی 56ویں یوم تاسیس میں شرکت کی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سینک سکول نگروٹہ کی 56ویں یوم تاسیس میں شرکت کی

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بھارتی  فوج جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا  کا مکمل صفایا کر دے گی۔ راجناتھ سنگھ
تازہ ترین خبریں

بھارت صنفی مساوات کو آگے بڑھانے اوردنیا میں امن پروان چڑھانے کا کام  جاری رکھے گا۔  وزیر دفاع

22 اگست 2025
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا
بین اقوامی

چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا

05 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d