یہ طے کریں گے کہ ہم ایک ریاست ہوں گے یا نہیں: عمر عبداللہ
ہمیں اس جرم کی سزا کیوں دی جا رہی ہے جس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے
سرینگر/15اگست/وی او آئی//جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس جرم کی سزا کیوں دی جا رہی ہے جس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز کے زیر انتظام اس خطہ کو مکمل ریاست کا درجہ اب تک ملنے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے یومِ آزادی کے موقع پر سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنا یہ غم ظاہر کیا۔ انھوں نے تقریر کے دوران کہا کہ دہشت گردی یہ طے نہیں کریں گے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ ملے گا یا نہیں۔عمر عبداللہ کا یہ بیان سپریم کورٹ کے اس تبصرہ کے پیش نظر سامنے آیا ہے جس میں چیف جسٹس بی آر گوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینے سے پہلے وہاں کی زمینی حالت پر توجہ دینی چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ پہلگام جیسے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی حوالے سے وزیر اعلیٰ نے پہلگام حملے کا ذکر کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا














