Daily Aftab
28 نومبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کشتواڑ سانحہ: بادل پھٹنے سے ہلاکتو ں کی تعداد 60سے تجاوز

by Online Desk
15 اگست 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

300 سے زائد محفوظ مقام پر منتقل، 200 سے زیادہ اب بھی لاپتہ
سرینگر/15اگست/وی او آئی//کشتواڑ بادل پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 60تک پہنچ چکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو بچاکر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے اور ابھی بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کو ڈھونڈنے کےلئے آپریشن جاری ہے ۔ ادھر این ڈی آر ایف کی ٹیم آج کشتواڑ پہنچ گئیں ہیں جو بچاﺅ کارروائیوں میں شرکت کررہی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چشوتی گاو¿ں میں جمعرات کو بادل پھٹنے کے بعد ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 60افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 300 سے زائد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے بچا لیا گیا ہے۔ اس کے باوجود 200 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔یہ سانحہ مڑھل یاترا کے راستے پر اس وقت پیش آیا جب زائرین مڑھل ماتا مندر میں عبادت کے بعد ’لنگر‘ پر کھانے کے لیے رکے ہوئے تھے۔ اچانک آنے والے شدید سیلاب نے اجتماعی باورچی خانے، سکیورٹی چوکی اور آس پاس کے ڈھانچوں کو بہا دیا۔ بادل پھٹنے سے سیلاب کے پانی کے ساتھ بڑے پتھر اور اکھڑے ہوئے درخت بھی بہہ آئے جس نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی کارروائیوں میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور فوج سمیت متعدد ادارے شریک ہیں۔ اب تک 80 سے زیادہ شدید زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان میں سی آئی ایس ایف کے دو اہلکار بھی شامل ہیں جو اس سکیورٹی پوسٹ پر تعینات تھے جسے پانی بہا لے گیا۔اس سانحے کے بعد مڑھل ماتا یاترا کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ یومِ آزادی کے تمام مقامی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اس آفت کے بیچ ایک دل دہلا دینے والا منظر اس وقت سامنے آیا جب اسپتال میں ہوش میں آنے کے فوراً بعد بھارت بھوشن نامی شخص نے اپنی 23 سالہ بیٹی گہنا رینہ کی تلاش شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا، "میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میری بیٹی کہاں ہے، وہ لاپتہ ہے۔” بھارت بھوشن اور ان کی بیٹی اس وقت مڑھل ماتا مندر میں عبادت کے لیے گئے ہوئے تھے جب یہ تباہی پیش آئی۔ایک عینی شاہد گنیش نے بتایا، ”ہم نالے کے کنارے لنگر پر ناشتے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک لوگ گھبراہٹ میں شور مچانے لگے اور سب کو محفوظ مقام پر جانے کو کہا۔ چند لمحوں بعد پانی کا ایک تیز ریلا آیا جس کے ساتھ پتھر اور درخت بھی بہہ آئے اور سب کچھ دب گیا۔“گنیش کے مطابق وہ دو بڑے پتھروں کے بیچ پھنس جانے کی وجہ سے بچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ لنگر کا مقام لوگوں سے بھرا ہوا تھا، کچھ لوگ یاترا پر جا رہے تھے اور کچھ واپس آ رہے تھے، اس لیے ملبے میں کتنے لوگ دبے ہوں گے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔حکام کے مطابق بادل پھٹنے سے آنے والے پانی اور ملبے نے گاڑیاں کچل دیں اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ خراب موسم کے باعث ریسکیو ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیے جا سکے اور نہ ہی فضائی طور پر اہلکاروں کو اتارا جا سکا، تاہم زمینی سطح پر آپریشن جاری ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
حادثہ سے ذاتی رنج پہنچا ۔ وزیر اعلیٰ متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااظہار

کیا پہلگام کے قاتل اور پاکستان میں بیٹھے آقا

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
تازہ ترین خبریں

کشتواڑ سانحہ: بادل پھٹنے سے ہلاکتو ں کی تعداد 60سے تجاوز

15 اگست 2025
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
 بھارت۔ آسٹریلیا ایک دوسرے کے مستقبل کے لیے اہم۔ آسٹریلیائی وزیر خارجہ
بین اقوامی

 بھارت۔ آسٹریلیا ایک دوسرے کے مستقبل کے لیے اہم۔ آسٹریلیائی وزیر خارجہ

21 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

11 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d