Daily Aftab
20 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سری نگر شہر میں سیاحت کو فروغ دینا میری حکومت کی اہم توجہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by Online Desk
13 مارچ 2025
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بجٹ سیشن۔2025
اسمبلی میں وقفہ سوالات
جموں/13مارچ2025ئ
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کہا کہ حکومت سری نگر شہر میں مذہبی اور سیاحتی مقامات کے فروغ کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”ڈل جھیل، نشاط، شالیمار، چشمہ شاہی، پری محل، زیارت گاہ، مندروں، گوردواروں اور دیگر اہم مقامات سری نگر کی اِنفرادیت کی علامت ہیں۔ ہم ان مقامات کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہیں۔“وزیر اعلیٰ ایوان میں رُکن اسمبلی علی محمد ساگرکی طرف سے جموں و کشمیر کی معیشت میں سیاحتی شعبے کے کردار اور سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت جموں و کشمیر کی معیشت کا ایک اہم ستون ہے جو ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم رول اَدا کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا،”یہ شعبہ براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے جس میں ہوٹل عملہ، ٹور آپریٹرز، ٹیکسی ڈرائیورز، سووینئر فروش اور مقامی نوجوان شامل ہیں۔“اُنہوں نے مزید بتایا کہ سیاحتی شعبے کو متنوع بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہی جس میں مہم جوئی (ایڈونچر) سیاحت، ایم آئی سی اِی (میٹنگز، انعامی سفر، کانفرنسز اور نمائشیں) سیاحت، گالف ٹوراِزم ،ایکو ٹورازم ، پلگرمیج ٹوراِزم اور ثقافتی و ورثے کی سیاحت شامل ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا ،”یہ تنوع جموں و کشمیر میں زیادہ وسیع پیمانے پر سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔“ وزیر اعلیٰ ، جن کے پاس سیاحت کا قلمدان بھی ہیں، نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت قومی اور بین الاقوامی سطح پر تشہیری مہمات کے ذریعے جموں و کشمیر کے اہم سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے۔مزید برآں، محکمہ سیاحت روایتی سیاحتی مقامات سے آگے بڑھ کر آف بیٹ مقامات کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا،”ہم ایسے کم دریافت شدہ مقامات کو فروغ دینے پر کام کر رہے ہیں جیسے گریز، کیرن، بنگس، توسہ میدان، اہرہ بل، دودھ پتھری، مژھل ، بھدرواہ، سُکرالا ماتا اور پنچیری تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متوجہ کیا جا سکے۔“وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں جموں و کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سال 2023 ءمیں 2,11,80,011 سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا جبکہ سال 2024 ءمیں یہ تعداد بڑھ کر 2,35,90,081 ہو گئی۔اُنہوں نے گزشتہ تین برسوں میں محکمہ سیاحت کی طرف سے شروع کئے گئے انفراسٹرکچر سے متعلق منصوبوں کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ اُنہو ں نے کہا سال 2022-23 ءمیں 984 منصوبے شروع کئے گئے جن میں سے 549 مکمل ہوئے،سال 2023-24 ءمیں 1,191 منصوبے شروع کئے گئے اور 516 مکمل ہوچکے ہیں اور 2024-25 ءمیں (اَب تک) 1,914 منصوبے شروع کئے گئے جن میں سے 1,057 مکمل ہو چکے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بھارت نے ٹرین محاصرے میں ہاتھ ہونے کے پاکستان الزام کومسترد کیا

بھارت نے ٹرین محاصرے میں ہاتھ ہونے کے پاکستان الزام کومسترد کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سری نگر شہر میں سیاحت کو فروغ دینا میری حکومت کی اہم توجہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین خبریں

سری نگر شہر میں سیاحت کو فروغ دینا میری حکومت کی اہم توجہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

13 مارچ 2025
وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقددرگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب
جموں و کشمیر

وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقد
درگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب

19 فروری 2023
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d