Daily Aftab
18 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رمضان المبارک کے اِنتظامات کا جائزہ لیااوراَفسران کو بغیر کسی رُکاوٹ کے سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

by Online Desk
01 مارچ 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


ضلع ترقیاتی کمشنروں کو شکایات کے فوری اَزالے کیلئے ڈِسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں کل سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے مقد س مہینے کے لئے کئے گئے اِنتظاما ت کا جائزہ لیا گیا۔اُنہوںنے اِس بات پر زور دیا کہ عوام اَپنی منتخب حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اِس مقدس ماہ کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کرے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ کل سے شروع ہو رہا ہے اور عوام حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مقدس مہینے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کرے گی۔اُنہوں نے کہاکہ اہم محکمے بالخصوص بجلی محکمہ اَپنی خدمات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں جس کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ اُنہوں نے ہدایت دی ،” لوگ چاہتے ہیں اور ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی بندش نہ ہو۔ اگر کسی ضروری مرمت یا شٹ ڈاو¿ن کی ضرورت ہو تو اسے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت دن کے وقت کیا جائے۔ اِسی طرح اگر کسی جگہ مرمت کا کام درکار ہو تو اسے بھی دِن کے وقت مکمل کیا جائے۔“وزیر اعلیٰ نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کے نظام میں درپیش کسی بھی مسئلے یا خراب ٹرانسفارمروں کو فوری طور پر حل کریں تاکہ بجلی کی فراہمی میں خلل نہ آئے۔اُنہوں نے پانی کی فراہمی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برف باری اور بارشوں سے صورتحال میں بہتری آئی ہے، لیکن اس کے باوجود گھریلو صارفین کو وافر مقدار میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔اُنہوں نے کہا، ”اللہ کے فضل و کرم سے گزشتہ چند دنوں کی بارشوں سے اس حوالے سے کافی بہتری آئی ہے۔“وزیر اعلیٰ نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ صفائی بالخصوص مساجد، خانقاہوں، ٹریفک اِنتظامات اور سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی توجہ دیں۔اُنہوں نے کہاکہ آئی جی جموں اور آئی جی کشمیر دونوں نے سیکورٹی مسائل پر توجہ دی ہے۔ اُنہوں نے عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ مکمل عملے کے ساتھ فعال ڈِسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کریں تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو۔وزیر اعلیٰ نے کہا، ”ہم سب کی مشترکہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ عوام کے لئے ایک آسان اورپریشانی کے بغیر رمضان کو یقینی بنایا جائے۔تمام ضروری اِنتظامات کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔“میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعلیم شانت منو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، تمام انتظامی سیکرٹریوں، صوبائی کمشنر کشمیر و جموں، انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر و جموں،ضلع ترقیاتی کمشنروں، کمشنر جے ایم سی، کے پی ڈی سی ایل اورجے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹروں، اہم محکموں کے سربراہان اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ایم سی نے شرکت کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
 بھارت دنیا کا مینوفیکچرنگ ہب بن رہا ہے۔ اشونی ویشنو

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنونے احمد آباد میں نیشنل ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کا معائنہ کیا

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رمضان المبارک کے اِنتظامات کا جائزہ لیااوراَفسران کو بغیر کسی رُکاوٹ کے سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
تازہ ترین خبریں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رمضان المبارک کے اِنتظامات کا جائزہ لیااوراَفسران کو بغیر کسی رُکاوٹ کے سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

01 مارچ 2025
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے
تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے

03 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d