Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سعودی عرب میں4سال سے قید کشمیری انجینئرکے حق میں آواز بلند

by Online Desk
05 فروری 2025
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ممبرپارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کی وزیر خارجہ سے مداخلت کی اپیل
 اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کی رہائی کو یقینی بنانے کےلئے مداخلت کی درخواست
سری نگر/ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سری نگر سے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو خط لکھ کر کشمیری انجینئر عبدالرفیع بابا کی سعودی عرب میں گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ سری نگر کے صورہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری انجینئر رفیع گزشتہ چار سالوں سے غیر واضح حالات میں سعودی عرب میں قید ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ممبرپارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کے دفتر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر خارجہ اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔ پوسٹ میں لکھا کہ، فوری اپیل: روح اللہ مہدی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کو سعودی عرب میں ایک کشمیری شہری کی قید کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ انہوں نے اس کی رہائی اور بحفاظت گھر واپسی کے لیے فوری مداخلت پر زور دیا ہے۔ امید ہے وزیر خارجہ ہند مدد کو یقینی بنائےں گے۔واضح رہے، یکم فروری کو ای ٹی وی بھارت نے کشمیری انجینئر کی سعودی عرب میں قید کی خبر کو تفصیل سے شائع کیا تھا۔36 سالہ عبدالرفیع بابا کے خاندان کے مطابق، اسے کام کی جگہ سے اٹھایا گیا اور بعد میں سعودی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ یکم مارچ2020 کو یہ خبر ان کے گھر والوں تک پہنچی۔ تب سے، اس کا خاندان رہائی کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ خاندان ہر دروازے پر دستک دے رہا ہے، نہ ختم ہونے والی پوچھ تاچھ کر رہا ہے، اور عبدالرفیع بابا کی خیر خیریت اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں جاننے کے لئے بھٹک رہا ہے۔دریں اثنا، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے بھی وزیر خارجہ کو خط لکھ کر عبدالرفیع بابا کی رہائی کو یقینی بنانے کےلئے مداخلت کی درخواست کی ہے۔جے کے ایس اے کے چیئرمین ناصر نے کہا کہ، ہم نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو خط لکھا ہے، جس میں سعودی عرب کی جیل میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ایک کشمیری انجینئر عبدالرفیع بابا کے معاملے میں ان سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ، ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ عبدالرفیع بابا کی رہائی کو یقینی بنانے، منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے، اور جلد از جلد اس کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کےلئے تمام سفارتی ذرائع تلاش کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ایل او سی کے قریب دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ایل او سی کے قریب دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی
تازہ ترین خبریں

سعودی عرب میں4سال سے قید کشمیری انجینئرکے حق میں آواز بلند

05 فروری 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d