Daily Aftab
26 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سری نگر پولیس کی بڑی منشیات مخالف کارروائی کرناہ کے 2اسمگلر8کلوگرام ہیروئین سمیت گرفتار

by Online Desk
08 جنوری 2025
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


 بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 32 کروڑ روپے
 درپردہ اور آگے کے روابط کی چھان بین شروع:SSP سری نگر
سری نگر:/ (اذان منظور) منشیات کے دھندے اور استعمال کے بڑھتے رُجحان کے بیچ سری نگر پولیس نے سرحدی علاقے کرناہ سے سری نگر پہنچائی گئی ہیروئین کی ایک بڑی کھیپ کو ضبط کرکے ایک بڑی کامیابی پائی ۔منگل کی شام سری نگر پولیس کی ایک ٹیم نے برتھنہ قمرواری میں ایک ٹاٹا سوموگاڑی اوراس میں سوار مشتبہ افرادکی تلاشی لینے کے دوران تقریباً32کروڑ روپے مالیت کی 8کلو گرام ہیروئین برآمد کرکے ضبط کرلیا ۔جے کے این ایس کے مطابق سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس سری نگر امتیاز حسین نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی قمرواری کی ایک پولیس ٹیم نے معمول کی چوکی کے دوران برتھنہ قمرواری کراسنگ پر ایک ٹاٹا سوموزیررجسٹریشن نمبرJK05D-1837 کو روکا۔انہوںنے کہاکہ پولیس کی ٹیم کو ٹاٹاسومو گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے چھپائی گئی 6کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ مزید برآں، مشتبہ افراد کی ذاتی تلاشی کے دوران2 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ہر ایک پولی تھین بیگ میں ایک کلو گرام ہیروئن تھا۔ایس ایس پی سری نگر امتیاز حسین نے بتایاکہ گرفتار افراد کی شناخت انس اعجاز اعوان ولد اعجاز احمد اعوان ساکنہ دلدار ٹنگڈار کپواڑہ اور زاہد احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن چنی پورہ، ٹنگڈار، کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ قبضے میں لی گئی منشیات اور منشیات اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی ٹاٹاسومو گاڑی کو بطور ثبوت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ پارم پورہ سری نگرمیں ایف آئی آر نمبر 03/2025/2025 اورNDPS ایکٹ کی دفعہ 8/21اور29 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سینئرسپر انٹنڈنٹ آف پولیس سری نگر کا پریس کانفرنس کے دوران کہناتھا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ منشیات کی کھیپ کو سرحد پار منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے حصے کے طور پر پاکستان سے اسمگل کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی امتیازحسین نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 32 کروڑ روپے ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر پولیس اس سنڈیکیٹ یانیٹ ورک کو ختم کرنے اور اس میں ملوث تمام افراد کی شناخت کےلئے درپردہ اور آگے کے روابط کی چھان بین کر رہی ہے۔ ایس ایس پی سری نگر امتیاز حسین نے مزید بتایاکہ ہم منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے اورکیمونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم میں پرعزم ہیں۔ ایس ایس پی موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔سری نگر پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے پاک معاشرے کے لیے اپنے مشن کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا 112 پر ڈائل کرکے دیں۔قابل ذکر ہے کہ یہ اپریل2023کے بعد سرحدی علاقے کرناہ سے سری نگر منشیات اسمگل کرکے یہاں سے آگے پہنچانے والے اسمگلروں کیخلاف دوسری بڑی کارروائی ہے۔6اپریل 2023میں راجباغ پولیس نے کرسوعلاقے میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران یہاں بطورکرایہ دار مقیم کرناہ کے رہنے والے 2افرادسجاد احمد اور ظہیراحمدکو70کروڑروپے مالیت کی11کلوگرام ہیروئین سمیت گرفتار کیاتھا جبکہ ملزمان کے کرایہ کمرے سے موقعہ پرپولیس کی ٹیم نے 11لاکھ 82 ہزار500روپے نقدی رقم برآمد کرکے ضبط کی تھی ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بھارت اور امریکہ کے درمیان ایڈوانسڈ ڈومینز ڈیفنس ڈائیلاگ کا انعقاد کیا

 بھارت اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔ امریکی سفیر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سری نگر پولیس کی بڑی منشیات مخالف کارروائی کرناہ کے 2اسمگلر8کلوگرام ہیروئین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

سری نگر پولیس کی بڑی منشیات مخالف کارروائی کرناہ کے 2اسمگلر8کلوگرام ہیروئین سمیت گرفتار

08 جنوری 2025
دہی کے حیرت انگیز فوائد
صحت

دہی کے حیرت انگیز فوائد

01 مئی 2024
وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈی کے مرگ میں نئے سائنس بلاک کا افتتاح کیا اور پیرنٹس-ٹیچرز میٹنگ میں شرکت کی۔
تازہ ترین خبریں

وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈی کے مرگ میں نئے سائنس بلاک کا افتتاح کیا اور پیرنٹس-ٹیچرز میٹنگ میں شرکت کی۔

09 اگست 2025
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڈگام میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا
تازہ ترین خبریں

ہماری توجہ تعلیم کو آزاد تحقیق کی نشو نما کے لئے ایک طاقتور ذریعہ بنانے پر ہے: منوج سنہا

15 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d