Daily Aftab
6 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں کشمیر میں ہر برس شجر کاری مہم پر کروڑوں خرچ ،ولیکن

by Online Desk
24 نومبر 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

زمینی سطح پر آج تک کوئی بھی علاقہ سرسبز اور شاداب نہیں ہوا
سرینگر/24 نومبر/ وی او آئی//وادی کے مختلف علاقوں میں برسوں سے چلائی جارہی شجر کاری مہم زمینی سطح پر ناکام دکھائی دے رہی ہے اس مہم پر کروڑوں روپے صرف ہونے کے باوجود بھی آج تک متعلقہ محکمہ کسی ایک علاقے میں ایک درجن بھی پیڑ پودوں کو بچانے اور ان کو مکمل طور پر اُگانے میں کامیاب نہیں ہوا ہے اور ہر برس مختلف سکولوں ، ہسپتالوں اور دیگر اہم جگہوں پر جو پیڑ لگائے جاتے ہیں اگلے برس تک ان پیڑ پودوں کا نام و نشان بھی کہیں موجود نہیں ہوتا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق اگرچہ ہر سال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں سرکاری اداروں کی طرف سے درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا جاتا ہے اور مختلف جگہوں پر شجر کاری کی جاتی ہے اس ضمن میں منعقدہ تقریبات پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر شجر کاری کہیں نظر نہیں آتی ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے جموں کشمیر انتظامیہ نے تو ایک کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ ہر سال درخت لگانے کا جس قدر دعویٰ کیا جاتا ہے اگر وہ واقعی لگائے جاتے تو آج پورا جموں وکشمیر سرسبز و شاداب نظر آتا ۔ سرزمین پر نہیں کاغذات پر اور فائلوں میں ترقی کر رہے ہیں۔ پہلے تو سیکرٹریٹ میں ایک پودا لگا کر کہا جاتا تھا کہ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے اور پھر یہ سمجھ لیا جاتا تھا کہ اب پوری قوم پودے لگا رہی ہے لیکن اب تعداد بھی بتادی جاتی ہے کہ اتنے لاکھ یا اتنے کروڑ پودے لگا دئے گئے ہیں۔ ضلعی افسران اپنے دفتروں کے لان میں پودا لگا کر اپنا فرض ادا کر لیتے ہیں۔ ان افسروں کے لانوں کے علاوہ شہروں کے باہر زمینداروں کے کھیتوں میں اس مہم کے ذریعے کبھی کوئی پودا نہیں لگایا گیا اور سرکاری جنگلات میں تو گزشتہ بیس برس کے دوران پہلے لگے ہوئے جنگلات کا بھی صفایا ہو چکا ہے۔شجرکاری مہم صرف اخبارات اور سرکاری دفتروں تک محدود رہتی ہے۔ زمیندار اور کاشتکار سنتا اور پڑھتا ضرور ہے اس سے متاثر نہیں ہوتا نہ اس پر عمل کرتا ہے۔ زمیندار اور کاشتکار کا کام فصل کاشت کرنا ہے۔ درختوں کی نرسری لگانا اس کا کام نہیں۔ اس کے پاس درختوں کی پنیری ہی نہیں ہوتی۔ وہ اپنی ضرورت کے مطابق اپنی زمین میں درخت لگاتاہے اگر وہ زیادہ تعداد میں درخت کاشت کرنا بھی چاہے تو اس کے پاس نرسری نہیں ہوتی۔ نرسری کے لئے مارے مارے پھرنے کا اس کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ اگر سرکار واقعی جموں کشمیر کو سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ محکمہ جنگلات سے ایک سال یا چھ ماہ پہلے کروڑوں کی تعداد میں مختلف پودوں کی نرسریاں لگوائے جو زبانی کلامی نہیں عملاً لگوائی جائیں پھر شجرکاری کے موسم میں محکمہ زراعت کے ذریعے کاشتکاروں اور زمینداروں کو پودے فی ایکڑ رعایتی قیمت پر تقسیم کئے جائیں۔ محکمہ مال نگرانی کرے۔ اجڑے ہوئے جنگلات کو ہنگامی بنیاد پر آباد کیا جائے۔ وڈیروں سے محکمہ جنگلات کی زمین واگزار کرائی جائے۔ محکمہ جنگلات کے سست اور کاہل ملازموں کو ٹریننگ دے کر ذمہ داری کا احساس دلایا جائے۔ اس طرح امید کی جا سکتی ہے کہ چند سال میں ہی ہمارا جموں و کشمیر سرسبز و شاداب ہو جائے گا۔ ورنہ دفتروں کے لان میں ایک ایک پودا لگا کرمطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
میرے گھر پر یہ غیر اعلانیہ چھاپہ غیر ضروری اور نامناسب تھا: ٹرمپ

 ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیج فنڈ مینیجر سکاٹ بیسنٹ کو ملک کا اگلا ٹریژری سکریٹری نامزد کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزارت دفاع كی جانب سے  ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم
تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں ہر برس شجر کاری مہم پر کروڑوں خرچ ،ولیکن

24 نومبر 2024
مہاراشٹر میں اومیکرون متاثرہ مریض کی حالت مستحکم
تازہ ترین خبریں

ملک میںاومیکرون کے 213 معاملے

22 دسمبر 2021
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی
تازہ ترین خبریں

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی

12 جون 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d