چیف سیکریٹری نے سرینگر قانون ساز اسمبلی کا دورہ کیا ، کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا
سرینگر/چیف سیکریٹری اٹل ڈلو نے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس سرینگر کا دورہ کیا جہاں انہوںنے انتخابات کے بعد منعقد ہونے والے اجلاس کےلئے حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر میں اسمبلی چناﺅ کے آخری مرحلے کے تحت انتخابات جو کہ منگل کو منعقد ہورہے ہیں سے قبل چیف سیکریٹری نے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس سری نگر کا دورہ کیا تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد اجلاس کے انعقاد کے لئے اپنی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔کمپلیکس کے دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے اسمبلی ہال، میٹنگ ہالز کے ساتھ ساتھ سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور دیگر کے لیے مختص کردہ چیمبرز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کمپلیکس کے ہموار کام کے لیے ضروری ساو¿نڈ سسٹم، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ ہالز میں کمیونیکیشن نیٹ ورک میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے ہدایات جاری کیں تاکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے اور اس میں دیگر بہتری لائی جا سکے۔جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے، انہوں نے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے سرینگر اور جموں دونوں شہروں میں ایم ایل اے ہاسٹلوں میں اپ گریڈیشن کے کاموں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ انہیں بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی عمل کے اختتام سے پہلے ان دونوں کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائے۔اس موقعے پر ڈائریکٹر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ طارق احمد گنائی نے چیف سیکرٹری کو مکمل ہونے والے کاموں کے علاوہ مکمل ہونے والے کاموں سے آگاہ کیا۔














