نئی دلی۔/مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ دفعہ- 370 اور 35- اے کو منسوخ کرنے کے یکسر تبدیلی کے فیصلے نے جموں و کشمیر اور لداخ میں پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور بنیادی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ "آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دفعہ – 370 اور 35- اے کی تاریخی منسوخی کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس تبدیلی کے فیصلے نے جموں و کشمیر اور لداخ میں پسماندہ طبقات کو با اختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور بنیادی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔ خطے کے نوجوانوں نے سماجی و اقتصادی ترقی اور ثقافتی احیاء کو آگے بڑھایا ہے، جس سے امن اور جامع ترقی کو فروغ دینے کی مودی حکومت کی کوششوں کو شاندار کامیابی ملی ہے۔ ہم اس تاریخی فیصلے کے لیے مودی جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خطے کی امنگوں اور تبدیلی کی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں۔