کولکاتہ/بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج کولکاتا میں دامودر ویلی کارپوریشن کے صدر دفاتر کا اپنا پہلا دورہ کیا۔وزیر موصوف نے کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارپوریشن کو درپیش آپریشنل اور مالی چنوتیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جناب منوہر لال نے کہا کہ ڈی وی سی کی نمو اور پیش رفت ملک کی توانائی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اجاگر کیے گئے مسائل کے حل کے لیے ڈی وی سی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تبادلہ خیال کے دوران، جناب منوہر لال نے ڈی وی سی کے قابل احیاء توانائی پورٹ فولیو میں اضافے اور آپریشنوں میں مزید اثر انگیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ڈی وی سی اپنے مستقبل کی نمو کے منصوبوں کے سلسلے میں سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے مساوی سرمایہ حصص منڈی میں امکانات تلاش کر سکتی ہے۔ڈی وی سی کی انتظامیہ نے مرکزی وزیر کی جانب سے فراہم کی جانے والی رہنمائی اور حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا۔














