پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر سامون نے آج ضلع بانڈی پورہ کے واٹ پورہ گاﺅں میں گورنمنٹ پولی تکنیک کالج کے نئے کمپلیکس کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کوثر شفیق ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر علی اَفسر خان، ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اِمتیاز احمد ، ایگزیکٹیو اِنجینئر جے کے پی سی سی ، پرنسپل پولی تکنیک کالج اور ضلع کے دیگر اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کلاس روموں اور لیبارٹریوں سمیت نئے کمپلیکس کا معائینہ کیا او رطلباءسے بات چیت کی۔پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ گورنمنٹ پولی تکنیک کالج کا نیا کمپلیکس 18کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔پرنسپل سیکرٹری نے طلباءاو رکالج کے عملے کے ساتھ کالج میں بنیادی سہولیات سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیاجن میں سکالر شپ ، عملے کی تعداد ، انٹیک صلاحیت میں اِضافہ وغیرہ شامل ہیں۔اُنہوں نے موجودہ سہولیات میں اِضافے کی یقین دہانی کرائی اور طلاب پر زور دیا کہ وہ سہولیات سے اِستفادہ کریں اور خود کو ہنر سے آراستہ کریں تاکہ مارکیٹ میں خود کو روزگار کے قابل بنایا جاسکے۔ڈاکٹر اصغر سامون نے کہا کہ طلباءکو مختلف ہنرمندی کے لئے اِضافی کورسز فراہم کئے جائیں گے اور اُنہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ہنر مند نوجوانوں کو ایڈ جسٹ کرنے کے لئے پلیسمنٹ ڈرائیو ز بھی منعقد کی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ہنر مند نوجوانوں کے لئے بھرتی مہم کو منظم کرنے کی خاطر مختلف قومی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مستقبل میں سیاحت کے طلباءکے لئے اورنٹیشن پروگرام بھی منعقد لئے جائیں گے۔