ہندوستان۔برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
نئی دلی۔ 6؍جولائی۔ ایم این این۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانیہ کے لیٹر لیڈرکیر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے اور انتخابات میں لیبر پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو یاد کیا اور ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر فائدہ مند ہندوستان-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کی سمت کام کرنے پر اتفاق کیا۔برطانیہ کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی میں ہندوستانی برادری کے مثبت تعاون کی تعریف کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے لوگوں کے درمیان بند لوگوں کے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم مودی نے پی ایم سٹارمر کو ہندوستان کے جلد دورے کی دعوت دی۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔














