Daily Aftab
6 ستمبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں و کشمیرکے دونوں خطوں میں 5 جولائی اور 7 جولائی کے درمیان درمیانی سے موسلا داراورطوفانی بارشوں کاامکان

by Online Desk
01 جولائی 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کشمیر میں کسی بڑی سیلابی صورتحال کا بہت کم امکان
خطہ پیرپنچال کے آرپار اونچے علاقوں میں سیلابی ریلوں، بادل پھٹنے،زمین کھسکنے ،مٹی اور پتھر گرآنے کا امکان:سونم لوٹس،ڈاکٹر مختار
 مانسون پہلے ہی جموں و کشمیر میں سرگرم ، اس میں مزید شدت آنے کا امکان، تشویشناک کی کوئی بات نہیں،احتیاط لازمی:موسمیاتی ماہرین
سری نگر:یکم جولائی/ جموں و کشمیر میں 5 جولائی اور 7 جولائی کے درمیان بہت زیادہ بارش کی خطرناک اطلاعات کے درمیان، معروف اورقابل بھروسہ مند موسمی ماہر سونم لوٹس نے” کشمیر میں بڑے سیلاب کے امکانات کو خارج ازامکان قراردیا۔اس دوران موسمیاتی مرکز سری نگرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بھی 5سے7جولائی کے درمیان موسلا دار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے واضح کیاکہ کچھ نشیبی علاقوں میں پانی داخل اورجمع ہونے کی عارضی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرکے معروف ماہر موسمیات سونم لوٹس نے پیرکی صبح واضح کیاکہ 5سے7جولائی کے درمیا ن متوقع بہت زیادہ بارشیں ہونے کے باوجود کشمیر میں بڑے سیلاب کے امکانات نہیں ہیں ۔ستمبر2014 میں جموں و کشمیر، خاص طور پر وادی میں آنے والے غیر معمولی سیلاب سے خوفزدہ مقامی آبادی کو5 جولائیسے 7 جولائی کے درمیان بہت زیادہ بارش کی میڈیا رپورٹس نے پریشان ہونا شروع کر دیا تھا جو وادی میں ایک بڑے سیلاب کو متحرک کر سکتا ہے۔تاہم موسمیاتی تغیر وتبدل سے متعلق حالیہ برسوںمیں پیش گوئی کرنے والے ایک معروف اور بھروسہ مند ماہر موسمیات سونم لوٹس،جو اس وقت لداخ یونین ٹیریٹری میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ہیں، نے پیرکی صبح خبررساں ادارے آئی اے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے پہلے کشمیر وادی کے بارے میں بات کرنے دو۔انہوںنے کہاکہ 5جولائی سے 7 جولائی کے درمیان کشمیرمیں الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کے امکانات ہیں،لیکن بقول سونم لوٹس اس سے کشمیر میں سیلاب کی کوئی بڑی صورتحال پیدا ہونے کا امکان بہت کم ہے جبکہ اونچے علاقوں میں سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے کا امکان ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ دریاو ¿ں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں عمومی طور پر اضافہ ممکن ہے۔سونم لوٹس کاکہناتھاکہ مانسون کے موسم میں لوگوں کو ہمیشہ محتاط رہنے کی تلقین کی جاتی ہے خاص طور پر جولائی سے ستمبر کے وسط تک کشمیر وادی میں۔ماہر موسمیات نے کہاکہ مانسون پہلے ہی جموں و کشمیر میں سرگرم ہے اور اس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔5 جولائی اور 7 جولائی کے دوران کوئی بھی چیز تشویشناک نہیں ہے جو مسلسل بھاری بارش کی نشاندہی کرے جس کے نتیجے میں وادی میں مجموعی طور پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہو جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ بارش عام طور پر معتدل ہوگی اور کچھ الگ تھلگ جگہوں پر موسلا دھار بارشیں ہوں گی جو سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے کے امکان کی نشاندہی کرتی ہیں۔سونم لوٹس نے کہاکہ لہٰذا وادی کے اونچے علاقوں میں لوگوں کو سیلاب کی عام صورتحال کے بارے میں خطرے کی گھنٹی کے بغیر محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔جموں ڈویڑن کے بارے میں، قابل بھروسہ مند موسمی ماہر سونم لوٹس نے کہا کہ جموں خطہ میں بارشیں زیادہ شدید ہوں گی اور ایسے مقامات پر موسلادھار بارشیں ہوں گی جو سیلابی ریلوں، بادل پھٹنے اور مٹی کے تودے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ لہذا، میں صرف احتیاط کا مشورہ دیتا ہوں جب کہ میں اس مدت کے دوران جموں و کشمیر میں سیلاب کی کسی بھی صورت حال کو مسترد کرتا ہوں۔اس دوران موسمیاتی مرکز سری نگرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے پیرکی صبح جموں خطے کے متعددمقامات اورکشمیرمیں چندمقامات پرایک سے3جولائی کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ۔انہوںنے مزیدکہاکہ4سے5جولائی کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کاامکان ہے ۔ڈاکٹر مختار نے بتایاکہ 6سے7جولائی کے درمیان جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان اور چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کاامکان ہے۔انہوںنے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بارشوںکی وجہ سے چند خطرناک مقامات پر تیز سیلاب، سیلابی ریلوں،زمین کھسکنے ،مٹی اور پتھر گرآنے کاامکان رہے گا۔ماہر موسمیات ڈاکٹر مختار نے تاہم کہاکہ کچھ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی عارضی صورتحال ہو سکتی ہے۔چند مقامات پر درمیانے درجے کی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہو سکتی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
چھاپے کا دلچسپ وقت، ٹیم کو نہ تو کچھ ملا اور نہ ہی قبضے میں لیا گیا: پی چدمبرم

نئے فوجداری قوانین 90 سے 99 فیصدی کاپی پیسٹ، کچھ تبدیلیاں غیر آئینی: چدمبرم

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وادی میں 26دسمبر کی شام سے مزید برفباری کی پیشگوئی
تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیرکے دونوں خطوں میں 5 جولائی اور 7 جولائی کے درمیان درمیانی سے موسلا داراورطوفانی بارشوں کاامکان

01 جولائی 2024
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

08 مئی 2022
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
قومی

ہندوستان کی  جی ڈی پی  ایک دہائی میںکو دوگنا ہوکر4.3 ٹریلین  امریکی ڈالر  ہوگئی

22 مارچ 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d