Daily Aftab
4 ستمبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر کا ” جموں وکشمیر کی ترقی پذیر معیشت میں تعلیمی بنیادوںپر چلنے والے سٹارٹ اَپس کا کردار(آر اے ایس اِی۔2024) “ کے موضوع پر قومی سمینار سے خطاب

by Online Desk
29 جون 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی اِداروں میں اِختراع اور اَنٹرپرینیور شپ کے کلچر کو فروغ دے کر جموںوکشمیر کی معیشت کو تبدیل کرنے کیلئے اکیڈیمک سے چلنے والے سٹارٹ اَپس کی صلاحیت کو اُجاگر کیا
کہا، قومی سطح کا سمینار یونیورسٹیوں اور کالجوں کو مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے اور مو¿ثر اختراعات کےلئے ہنر کو پروان چڑھانے کی ترغیب دے گا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج این آئی ٹی سری نگر میں ’جموں و کشمیر یو ٹی کی ترقی پذیر معیشت (آر اے ایس اِی۔ 2024)‘ کے موضوع پر قومی سمینار سے خطاب کیا۔اُنہوں نے اَپنے کلیدی خطاب میں اِس اقدام کی سراہنا کی جس کا مقصد تعلیمی اِداروں اور صنعت کو متاثر کرنے ، بااِختیار بنانے اور جوڑنے کے لئے ماحول پیدا کرنا اور سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کی قیادت کرنے کے لئے طالب علموں کی رہنمائی کرنا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”میرا ماننا ہے کہ سٹارٹ اپس یونیورسٹیوں اور صنعتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں۔ سٹارٹ اپس روزگار پیدا کرنا اور منافع پیدا کرنا دو اہم مقاصد کو پورا کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں ۔“اُنہوں نے طالب علموں کو اَپنے کاروباری خواب کو حقیقت میں بدلنے اور ملک کی سماجی و اِقتصادی تبدیلی اور اِقتصادی ترقی میں اپنا حصہ اَدا کرنے کے لئے عملی اہداف مقرر کرنے کی ترغیب دی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” مستقبل کے سٹارٹ اپ کاروباریوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ وہ’پروڈِکٹ فرسٹ‘ کی بجائے ’پرابلم فرسٹ‘ پر توجہ مرکوز کریں تاکہ آپ کے آئیڈیاز وِکست بھارت کے عمل کو تیز کرسکیں اور نوجوان طالب علموں میں کاروباری جذبے کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔“اُنہوںنے تعلیمی اِداروں میں اِختراع اور اَنٹرپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دے کر جموں و کشمیر کی معیشت کو تبدیل کرنے کے لئے اکیڈمک سے چلنے والے سٹارٹ اپس کی صلاحیت کو بھی اُجاگر کیا۔ اِس سلسلے میں اُنہوں نے یو ٹی اِنتظامیہ کے کلیدی اَقدامات جیسے جموں و کشمیر سٹارٹ اپ پالیسی اورجامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی) میں صلاحیت پر روشنی ڈالی تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں بالخصوص دیہی علاقوں میں سٹارٹ اپ اور اَنٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کو تبدیل کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سیاحت ، صحت ، لاجسٹکس ، ہینڈلوم ، دستکاری ، باغبانی ، زراعت اور متعلقہ شعبوں میں سٹارٹ اَپ کے لئے بے پناہ اِمکانات موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم ٹیکنالوجی اور نان ٹیکنالوجی دونوں شعبوں میں نوجوان کاروباریوں کو ضروری مدد اور ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ قومی سطح کا سمینار یونیورسٹیوں اور کالجوں کو مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے اور مو¿ثر اختراعات کے لئے ہنر کو پروان چڑھانے کی ترغیب دے گا۔اُنہوں نے مستقبل کے کاروباری افراد کو اعلیٰ معیار کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سٹارٹ اپس کے دو اہم مقاصد سماجی تبدیلی کے لئے نئی ٹیکنالوجی تیار کرنا اور منتقل کرنا اور صنعت کی ضروریات کے مطابق ایک وسیع ٹیلنٹ پول بناناہے۔اُنہوں نے جموں و کشمیر میں ایک متحرک کاروباری ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے لئے اکیڈیمی ، صنعت اور پالیسی سازوں کے مابین تعاون بڑھانے پر زور دیا۔نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگرنےدو روزہ قومی سمینار کا اِنعقادسینٹر یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ ہولسٹک ایجوکیشن، آئی سی اے آر سی آئی ٹی ایچ،، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور سکاسٹ کشمیر کشمیر کے اِشتراک سے کیا ہے۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر این آئی ٹی سری نگر اور وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی کشمیر وفیسر اے رویندر ناتھ ،سیکرٹری ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ راجیش کمار پاٹھک، چیئرمین جے کے بی او ایس ای ڈاکٹر پرکشت سنگھ منہاس،نامور سائنسدان ڈاکٹر ٹھاکر ایس کے آر، ماہرین، دانشور، محققین، سربراہان اور کاروباری شخصیات موجود تھیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی آج بھارتی آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گے

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی آج بھارتی آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لیفٹیننٹ گورنر کا ” جموں وکشمیر کی ترقی پذیر معیشت میں تعلیمی بنیادوںپر چلنے والے سٹارٹ اَپس کا کردار(آر اے ایس اِی۔2024) “ کے موضوع پر قومی سمینار سے خطاب
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا ” جموں وکشمیر کی ترقی پذیر معیشت میں تعلیمی بنیادوںپر چلنے والے سٹارٹ اَپس کا کردار(آر اے ایس اِی۔2024) “ کے موضوع پر قومی سمینار سے خطاب

29 جون 2024
سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ نے ملکی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کی
جموں و کشمیر

سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ نے ملکی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کی

02 اگست 2023
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

08 مئی 2022
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
قومی

ہندوستان کی  جی ڈی پی  ایک دہائی میںکو دوگنا ہوکر4.3 ٹریلین  امریکی ڈالر  ہوگئی

22 مارچ 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d