یاترا احسن طریقے سے انجام تک پنچانے کےلئے انتظامیہ اور حفاظتی اداروںنے خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔ ایل جی
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ پر امن یاترا ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں جموں کشمیر کی ایک اچھی تصویر پیش کرتی ہے جو امن ، سلامتی ، رواداری اور مہمان نوازی جیسے کشمیریوں کے صفات کو فروغ دے رہی ہے ۔ ایل جی نے کشمیر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یاترا کی حمایت اور سہولت فراہم کرنے کی اپنی پرانی روایت کو زندہ رکھیں اور امید ظاہر کی کہ اس سال کی یاترا پچھلے سالوں کے مقابلے ہموار اور کامیاب ہوگی۔امرناتھ یاترا جو باضابطہ طور پر 29جون سے شروع ہورہی ہے کے ضمن میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ اس برس یاترا کو احسن اور پر امن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کےلئے انتظامیہ اور حفاظتی اداروں کی جانب سے خصوصی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ یاتریوں کی سہولیت کا بھی بڑھیا انتظام کیا گیا ہے ۔ وائس اف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے امرناتھ یاترا کے کامیاب انعقاد کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور اس سال یاترا پچھلے سالوں کے مقابلے ہموار ہوگی۔آج، بابا امرناتھ کی پرتھم پوجا اختتام پذیر ہوئی ہے اور سالانہ یاترا 29 جون کو شروع ہوگی۔ اس سال انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ایل جی نے یہاں راج بھون میں نامہ نگاروں کے ایک منتخب گروپ کو بتایا کہ پ±رامن یاترا کے لیے ایک کثیر پرت کی حفاظتی گرڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے غار کے مزار کی طرف جانے والی سڑک کو اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی بغیر کسی پریشانی کے نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ایل جی نے کشمیر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یاترا کی حمایت اور سہولت فراہم کرنے کی اپنی پرانی روایت کو زندہ رکھیں اور امید ظاہر کی کہ اس سال کی یاترا پچھلے سالوں کے مقابلے ہموار اور کامیاب ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ پرامن اور ہموار یاترا ملک اور دنیا میں جموں و کشمیر کی ایک اچھی تصویر بنانے میں مدد کرتی ہے۔














